counter easy hit

بھارت ظلم کے ذریعے کشمیر کو حاصل نہیں کر سکتا،چوہدری محمد اعظم

Mohammad PM

Mohammad PM

پیرس(نمائندہ خصوصی)دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت کا دعویدار بھارت دنیا کا سب سے بڑا غاصب بھی ہے۔ بھارت یہ بھول جائے کہ ظلم کے ذریعے کشمیر کو حاصل کر لے گا۔ کشمیر کشمیریوں کا ہے اور کشمیریوں کے دل پاکستان کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔ پاکستان اپنی شہ رگ کسی بھی صورت بھارت کے حوالے نہیں کرے گا۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری محمد اعظم صدر ادارہ منھاج القر آن فرانس نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ بھارت کا کشمیریوں پر کیا جانے والا ظلم ہی آزادی کا سبب بنے گا۔ اقوام متحدہ بھارت کے ظالمانہ رویئے کا فوری نوٹس لے