counter easy hit

MPAملک محمد حنیف اعوان مرد آہن ہیں،چوہدری محمد اقبال

Mohammad Iqbal

Mohammad Iqbal

سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور) MPAملک محمد حنیف اعوان مرد آہن ہیں انہوں نے حلقہ پی پی 114میں کروڑوں روپے کے میگا پراجیکٹ دیکر حلقہ کی عوام کے د ل ہمیشہ کے لیے جیت لیے ہیں اور حلقہ پی پی 114مسلم لیگ(ن) کا گڑھ ہے اور انشاء اللہ آئندہ بھی مسلم لیگ(ن) تاریخی کامیابی حاصل کرے گی ان خیالات کا اظہار ممتاز سیاسی و سماجی شخصیت چوہدری محمد اقبال آف گڑھا جٹاں نے خصوصی بیان میں کیا اور انہوں نے کہا کہ MPAملک محمد حنیف اعوان نے گورنمنٹ بوائزڈگری کالج ،تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال اور جگو ہیڈ پر دو پلوں کی تعمیر اور کھمبی تا کھوہار تک 6پلوں کی تعمیر ان کے عوام دوست منصوبے ہیں اور انہوں نے تاریخ ساز کام کر کے عوام کا حقیقی نمائندہ ہونے کا حق ادا کر دیا ہے