counter easy hit

خداوند تعالیٰ نے اپنے محبوب حضرت محمد ﷺ کو اپنے پاس بلا کر سیر کروائی،چوہدری طاہر محمود گجر

Chaudhry Tahir

Chaudhry Tahir

سرائے عالمگیر (صغیر راٹھور )خداوند تعالیٰ نے اپنے محبوب حضرت محمد ﷺ کو اپنے پاس بلا کر سیر کروائی اسی کو مسلمان معراج النبی ؐ کے نام سے یاد کرتے ہیں اللہ تعالیٰ کی خوشنودی حاصل کرنے کے لیے ہمیں اسلامی شعائر کی پابندی کرنی چاہیے اور اس رات درود شریف ،نوافل اور دیگر عبادات کثرت سے کرنی چاہیے اسی میں ہماری فلاح کا راز مضمر ہے ان خیالات کا اظہار چوہدری طاہر محمود گجر سعادت پور (حال مقیم پیرس ) ،محترم پھپھرا فرانس ،مہر قمر عباس نے اپنے مشترکہ بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ معراج النبی ؐ دنیا کی تاریخ کا سب بڑا واقعہ ہے جس میں مسلمانوں کے لیے سبق موجود ہے ۔