counter easy hit

ایدھی نے خدمت کی بہترین مثال قائم کی ،چوہدری محمد اعظم

 Mohammad Azam

Mohammad Azam

پیرس(نمائندہ خصوصی)عبد الستار ایدھی نے انسانیت کی خدمت کی بہترین مثال قائم کی ، وہ ساری زندگی رنگ، نسل اور مذہب سے بالاتر ہو کر مخلوق خدا کی خدمت کرتے رہے۔ ان خیالات کا اظہارچوہدری محمد اعظم صدر ادارہ منھاج القرآن فرانس نے یس اُردو سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ عبد الستار ایدھی کی وفات سے پیدا ہونے والا خلا کبھی پر نہیں ہوگا، ان کے مشن کی تکمیل کے لیے ہر پاکستانی کو کردار ادا کرنا ہو گا۔