counter easy hit

عالمی برادری کشمیریوں پر مظالم بند کرائے ، خان یوسف

Khan Yusuf

Khan Yusuf

پیرس(نمائندہ خصوصی)بھارت کشمیریوں پر مظالم بند کر کے انہیں حق خود ارادیت دے ، کشمیر پاکستان کی شہ رگ ہے اس لیے کشمیریوں کی اخلاقی مد جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار خان یوسف جنرل سیکرٹری مسلم لیگ ن فرانس نے یس اُردو سے کیا۔ انہوں نے کہا کہ بھارتی فوج نہتے کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑ رہی ہے ، عالمی برادری فوری طور پر مداخلت کر کے قابض فوج کے ہاتھوں جاری بے گناہ کشمیریوں کا قتل عام بند کرائے۔ انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی حکومت کشمیریوں کو ان کے حقوق دلانے کے لیے ہر سطح پر آواز بلند کرے گی۔ انہوں نے عبد الستار ایدھی کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایدھی کی خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی