counter easy hit

لوڈ شیڈنگ پر قابو پانے کیلئے کالا باغ ڈیم بنانا ہو گا‘ چوہدری ارشد مارتھ

Arshad Marta

Arshad Marta

پیرس(نمائندہ خصوصی) ملک و قوم کو درپیش توانائی و پانی کے بحرانوں سے نجات حاصل کرنے کا واحد راستہ نئے ڈیموں کی تعمیر ہے۔ حکمرانوں کو چاہئے کہ چاروں صوبوں کو اعتماد میں لیکر کالا باغ ڈیم کا زیرے التوا منصوبہ پایہ تکمیل تک پہنچائیں۔ ان خیالات کا اظہار چوہدری ارشد مارتھ سینئر رہنما مسلم لیگ ق فرانس نے یس اُردو سے کیا، اْنہوں نے کہا کہ موجودہ بحرانی صورتحال میں کالا باغ ڈیم کی تعمیر ناگزیر ہے۔ کسی بھی حکومت نے اس منصوبہ کی تکمیل پر توجہ نہیں دی جس کے نتیجہ میں توانائی اور نہری پانی کا بحران ہمارا مقدر بنا ہوا ہے۔صوبوں کے مابین ہم آہنگی پیدا کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے۔ کالا باغ ڈیم کی تعمیر سے کسی صوبہ کی حق تلفی ہونے کا کوئی امکان نہیں۔