counter easy hit

ہالی وڈفلم مِڈ نائٹ اسپیشل کا سنسنی خیز ٹریلر جاری

Midnight Special

Midnight Special

لاس اینجلس ……ہالی ووڈ کی ڈرامے سے بھرپور نئی سائنس فکشن فلم مِڈ نائٹ اسپیشل کا سنسنی خیز ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔
ہدایتکارو رائٹر جیف نکول کی یہ فلم باپ بیٹے کی ایسی انوکھی محبت کی داستان کی عکاسی کر تی ہے جس میںآٹھ سالہ بیٹے کی حیرت انگیز اور غیر معمولی طاقتوں کی وجہ سے باپ کو اُسے دشمنوں سے بچاتے ہوئے محفوظ مقام پر منتقل کرنا ہوتاہے۔سارہ گرین اوربرائن جونز کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مائیکل شینن، جوئیل ایجرٹن ، کرسٹن ڈنسٹ، سیم شیپرڈاور ایڈم ڈرئیور اپنی اداکاری کے جوہر دکھا رہے ہیں۔18ملین ڈالر لاگت سے تیار کردہ یہ سنسنی خیز سائنس فکشن ڈرامہ فلم وارنر بروس پکچرز کے تحت رواں سال18مارچ کو امریکی سنیما گھروں میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائیگی۔