counter easy hit

گجرات پولیس کا شاہ رخ کی سیکیورٹی مزید بڑھانے کا فیصلہ

Gujarat police

Gujarat police

گجرات …..بھارت میں بڑھتی ہوئی انتہا پسندی اور عدم برداشت پر بالی ووڈ اسٹار شاہ رخ خان کے بیان نے بھارتی انتہا پسند تنظیموں کو آگ بگولہ کر دیا جس کی آگ اب تک ٹھنڈی نہ ہوسکی۔
گزشتہ روزشاہ رخ خان اپنی نئی فلم رئیس کی شوٹنگ میں مصروف تھے کہ ہندو انتہا پسندوں نے ایک بار پھر ان کو نشانے بناتے ہوئے ان کی گاڑی پر پتھراؤ کردیاتھا جس کے تحت بھارتی ریاست گجرات کی پولیس نے فلم رئیس کی عکسبندی کے سلسلے میں شاہ رخ خان کی سیکیورٹی مزید بڑھادی ہے۔پولیس ذرائع کے مطابق شاہ رخ ایک باقاعدہ سیکیورٹی پلان کے تحت ہو ٹل،گاڑی اور شوٹنگ سیٹ کے لئے جاسکیں گے تاکہ ہندو انتہا پسندوں کا پھر سے نشانہ نہ بن سکیں۔