counter easy hit

میانداد ،آفریدی تنازع ختم ہونا بڑی خوشی کی بات ہے:وسیم اکرم

Miandad, Afridi is happy to end the conflict: Wasim Akram

Miandad, Afridi is happy to end the conflict: Wasim Akram

سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ جاوید میانداد اور شاہد آفریدی کے درمیان تنازع ختم ہونا بڑی خوشی کی بات ہے،دونوں ہمارے لیجنڈ ہیں، دونوں نے ہمیں ورلڈ کپ جتوایا ہے۔

انہوں نے ’جیو نیوز‘ سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ آفریدی کا دل بڑا ہے، وہ بڑوں کی تعظیم کرتا ہے، جاوید میانداد اور آفریدی پاکستان کے بڑے نام ہیں۔

راولپنڈی ایکسپریس شعیب اختر کہتے ہیں کہ کرکٹرز سے گزارش ہے کہ بولنا سیکھیں،انہیں یہ سیکھنا پڑے گا کہ ٹی وی پرکیسےبولنا ہے،جیوواحدچینل ہےجس نےکوشش کی ہے کہ آفریدی اور میانداد کا تنازع ختم ہو، یہ مسئلہ حل ہو۔

رمیز راجا کا اس صورت حال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہنا ہے کہ خوامخواہ ایسی صورت حال پیدا ہوگئی تھی، اچھا ہوا یہ مسئلہ ختم ہوگیا۔

محمدیوسف نے بھی اس حوالے سے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ بہت اچھا ہوا کہ دونوں کے درمیان صلح ہوگئی اور تنازع ختم ہوا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website