counter easy hit

ذہنی معذور شخص کی پھانسی کا فیصلہ برقرار

mentally-retarted-imdad-ali-will-be-hanged-sc-of-pakistan

mentally-retarted-imdad-ali-will-be-hanged-sc-of-pakistan

اسلام آباد: سپریم کورٹ آف پاکستان نے ڈاکٹروں کی جانب سے ذہنی معذور قرار دیئے جانے والے شخص کی پھانسی روکے جانے سے متعلق انسانی حقوق کے حوالے سے کام کرنے والی تنظیم کی درخواست خارج کردی۔

جسٹس پروجیکٹ پاکستان (جے پی پی) 50 سالہ امداد علی کی پھانسی رکوانے کے لیے سرگرم عمل ہے، جنھیں 2002 میں ایک مذہبی رہنما کے قتل کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی تھی۔

انھیں رواں ماہ 20 ستمبر کو وہاڑی ڈسٹرکٹ جیل میں سزائے موت دی جانی تھی، تاہم جے پی پی کی جانب سے دائر درخواست کے بعد سپریم کورٹ نے اسے موخر کردیا تھا۔

خبر رساں ادارے اے ایف پی کے مطابق اب درخواست خارج ہونے کے بعد اس بات کا امکان ہے کہ امداد علی کی پھانسی پر اگلے منگل تک عملدرآمد کردیا جائے گا۔

جسٹس پروجیکٹ پاکستان کا کہنا ہے کہ ‘امداد علی ذہنی طور پر معذور اور ‘پیرانائیڈ شیزوفرینیا’ کا شکار ہے اور کئی سالوں سے اس کا مناسب علاج نہیں کروایا گیا’، لہذا پاکستان کو شیزوفرینیا کے شکار ایک ذہنی معذور شخص کو سزائے موت نہیں دینی چاہیے۔دوسری جانب جے پی پی کی جانب سے امداد علی کی پھانسی روکنے کے لیے صدر ممنون حسین سے رحم کی اپیل بھی کی جاچکی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website