counter easy hit

یونان: مہاجر کیمپ میں 16 سالہ پاکستانی لڑکے کا ریپ

ایتھنز: یونان کے مہاجر کیمپ میں 16 سالہ لڑکے کے ریپ کے الزام میں 4 پاکستانی لڑکوں کو حراست میں لے

sixteen-years-pakistani-young-man-raped-in-greek-refugee-camp-fلیا گیا۔

فرانسیسی خبر رساں اداے اے ایف پی کے مطابق پولیس نے بتایا کہ واقعہ یونان کے جزیرے لیسبوس میں موریا مہاجر کیمپ میں پیش آیا اور متاثرہ لڑکا خود بھی پاکستانی ہے۔

پولیس کے مطابق حراست میں لیے جانے والے پاکستانی لڑکوں کی عمریں 16 سے 17 برس کے درمیان ہیں اور انہیں جلد پروسیکیورٹر کے سامنے پیش کیا جائےگا۔واضح رہے کہ یونان میں تقریباً 60 ہزار کے قریب تارکیں وطن موجود ہیں جو اپنے ملکوں میں کشیدہ صورتحال اور جنگ کی وجہ سے ہجرت کرنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

یونان کے اکثر مہاجر کیمپ میں گنجائش سے زیادہ لوگ مقیم ہیں جس کی وجہ سے خاص طور پر خواتین اور بچوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیمیں مسلسل اس بات کا مطالبہ کرتی رہی ہیں کہ کیمپوں میں کسمن بچوں کی رہائش کا علیحدہ انتظام کیا جائے تاکہ وہ اس طرح کے واقعات سے محفوظ رہ سکیں۔

ان کیمپوں میں پناہ حاصل کرنے کے منتظر مختلف ملکوں سے تعلق رکھنے والے تارکین وطن مقیم ہیں اور ان کے درمیان اکثر جھگڑے بھی ہوتے رہتے ہیں۔

گزشتہ ہفتے بھی موریا مہاجر کیمپ میں جھگڑے کے بعد آگ بھڑک اٹھی تھے جس کی وجہ سے تقریباً 5 ہزار تارکین وطن کو محفوظ مقام پر منتقل کرنا پڑا تھا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website