yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
کالم

میڈیا اپنی اسلامی اقدار بھول گیا ہے

Yes 1 Webmaster April 3, 2015 1 min read
Media
Share this:
Media
Media

تحریر: محمد صدیق مدنی۔ چمن
یہ میڈیا کا دور ہے جس پر معاشرے کے بنائو اور بگاڑ کا دارو دار ہے۔ میڈیا کا کردار معاشرے میں مثبت سوچ کو بھی جنم دے سکتا ہے۔اور مایوسی فساد انتشار اور فحاشی جیسے رجحانات کو بھی چھی جنم دے سکتا ہے۔اگر معاشرے میں کوئی برائی پیدا ہورہی ہے تو اس کے اثرات کو اسی صلاحیتوں سے بھی روک سکتا ہے۔خواہ وہ پرنٹ میڈیا ہو یا الیکٹرانک میڈیا مگربڑے افسو س کے ساتھ کہنا پڑرہا ہے کہ ہم رہتے تو مسلم معاشرے میں ہیں۔لیکن ہمارا میڈیا اپنی اسلامی اقدار بھول گیا ہے۔

ہمارے میڈیا نے مغربی تہذیب کی عکاسی کر کے غیر مہذب افعال جو ایک صالح معاشرے میں نشو نما نہیں پاسکتے تھے یہ سب میڈیا کی تشہیر کے ذریعے ممکن ہو چکا ہے۔ بے حیائی اور فحاشی کے سیلاب نے ہمارے معاشرے کا چہرہ بگاڑ کر رکھ دیا ہے جب ہم میڈیا کی آزادی کا واویلا مچاتے ہیں تو ہمیں ایک بات مدنظررکھنی چاہئے اگر میڈیا کے ذریعے منفی رجحانات میں اضافہ ہو سکتا ہے اگر میڈیا کے ذریعے غیر مذہبی رومیں فروغ پا سکتی ہیں۔تو کیا میڈیا کے مثبت رویے سے ایک خوبصورت اسلامی معاشرہ کا قیام عمل میں نہیں لایا جا سکتا ہے:؟مزاح اور انٹر ٹینمنٹ کے نام پر الیکٹرانک میڈیا جو مختلف پروگرامز دکھا رہا ہے جس میں ملک کے صدر سے لے کر کسی عام آدمی کو مذاق کا نشانہ بنایا جا تا ہے۔

میڈیا اگر اپنی حدود قیود میں رہ کر مثبت رویہ اپنا کر نیک نیتی سے اپنے فرائض سر انجام دے تو اس کے حوصلہ افزا نتائج بر آمد ہو سکتے ہیں۔بلا شبہ معاشرے کے رویوں سے آگاہ کرنا میڈیا کا فرض ہے مگر بد قسمتی سے میڈیا نے ہمارے معاشرے کے تمام منفی پہلوئوں کو نشانہ بنایا ہوا ہے جس میں سر فہرست ہمارے سیاستدانوں کے ” کارنامے ” ہیں۔ جس کی وجہ سے پاکستان پوری دنیا کے سامنے ایک مذاق بنا ہوا ہے۔

میڈیا کو اپنی حدود سے تجاوز نہیں کرنا چاہئے۔میڈیا کے ذریعے اخلا ق باختگی تمام حدود پھلانگتی نظر آتی ہے۔آج ہمارا معاشرہ صرف اخلاقیات سے ہی عاری نہیں ہواشعائر اسلامی اور ملک کی نظریاتی اساس کو بھی بھلا بیٹھا ہے۔الیکٹرانک میڈیا کے ذریعے بے حیائی کا ایسا اودھم مچایا جا رہا ہے جو ناقابل بر داشت ہے۔کمرشلز ایسے بنائے جار ہے ہیں۔جن میں خواتین آدھا لباس پہنے ہوئے ہوتی ہیں۔فیملی کے ساتھ بیٹھ کر خبر نامہ دیکھنا مشکل ہو چکا ہے۔ ہمارے معاشرے کو دانستہ طور پر بد اخلاقی کی طرف دھکیلا جا رہا ہے۔میڈیا کا پیدا کردہ فحاشی اور عریانی کا سیلاب ہر گھر میں داخل ہورہا ہے۔

نوجوان نسل مغربیت کا شکار ہو چکی ہے۔رہی سہی کسر موبائل فون کے سستے اور گھنٹوں والے پیکجز اور انٹر نیٹ نے نکا ل دی ہے۔ہماری نوجوان نسل دن رات انٹر نیٹ اور موبائل فون سے اٹھکھیلیاں کرتی ہوئی نظر آتی ہے۔یہ اخلاق باختگہ ماحول اپنا رنگ دکھا رہا ہے موبائل فونز اور نٹر نیٹ نے اخلاقیات کا عملی جنازہ نکا ل دیا ہے۔نوجوانوں میں غیرت و حمیت کی کوئی رمق باقی نہیں رہی۔ محمدصدیق مدنی کا کہنا ہے کہ جس معاشرہ میں اخلاقی اقدار کا خاتمہ ہو جائے اس معاشرے کو تباہ ہونے میں زیادہ دیر نہیں لگتی۔

سمجھ سے بالا تر ہے جب پرنٹ میڈیا پر جنسی اشتہارات کی نمائش کی جاتی ہے۔تو پیمرا کا ادارہ کہاں ہوتا ہے۔پیمرا الیکٹرانک میڈیا کے لیے کیوں کوئی ضابطہ اخلاق طے نہیں کرتا ؟ اخلاقی طور پر پستی کی جانب گھرے ہوئے ہمارے معاشرے کو اب میڈیا ہی سنبھالا دے سکتا ہے۔اگر میڈیا کے ذریعے معاشرے میں برائیاں فروغ پا سکتی ہیں۔تو یقیناً میڈیا ہی کے ذریعے معاشرے میں اچھے رجحانات کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔اس حوالے سے چیک اینڈ بیلنس کے نظام کو فعال اور مئوثر کرنے کی ضرورت ہے۔

Mohammad Siddiq Madani
Mohammad Siddiq Madani

تحریر: محمد صدیق مدنی۔ چمن

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Pakistan Awami Tehreek, Spain, Press Conference
Previous Post پاکستان عوامی تحریک سپین کی پہلی پریس کانفرنس، شہر شہر تنظیم کے قیام کا اعلان
Next Post مسئلہ یمن کا سفارتی حل، نواز شریف ترکی پہنچ گئے
Nawaz Sharif

Related Posts

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026

اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟

July 18, 2026

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.