counter easy hit

سندھ میں پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو فسادات ہونگے : اظہار الحسن

Violence will

Violence will

عوامی مسائل حل نہ کرنے اور کرپشن پر وزیر اعلیٰ سندھ سے جواب مانگتے ہیں :اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی کی پریس کانفرنس
کراچی (یس اُردو) سندھ اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہارالحسن نے کہا ہے کہ سندھ میں پانی کا مسئلہ حل نہ ہوا تو فسادات ہوں گے ، سندھ میں ایک وزیر اعلیٰ نہیں کئی وزرائے اعلیٰ ہیں ، خورشید شاہ وزیر اعظم سے جواب مانگ رہے ہیں ، وزیر اعلیٰ سندھ سے جواب کب مانگیں گے ۔ سندھ اسمبلی بلڈنگ میں ایم کیو ایم کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر خواجہ اظہار الحسن نے دیگر رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس سے کرتے ہوئے کہا کہ گرمیوں میں پانی کا بحران شدت اختیار کر جائے گا ۔ خورشید شاہ وفاق میں اپوزیشن لیڈر ہیں ۔ میں سندھ میں اپویشن لیڈر ہوں ، جو سوال آپ وزیر اعظم سے کر رہے ہیں وہ ہم وزیر اعلیٰ سندھ سے کر رہے ہیں ، عوامی مسائل حل نہ کرنے اور کرپشن پر وزیراعلیٰ سے جواب کب مانگیں گے ، سندھ میں ایک نہیں کئی وزیر اعلیٰ ہیں ۔ ایم کیو ایم کے ممبر سندھ اسمبلی خالد احمد نے کہا کہ سندھ حکومت چاروں صوبوں میں کرپشن کے معاملے میں سب سے آگے ہے۔ پانی کے چار بڑے منصوبے کے لیے بجٹ میں اربوں روپے رکھے گئے لیکن کسی بھی منصوبے پر ایک پیسہ بھی خرچ نہیں ہوا ۔ ایم کیو ایم کے ارکان اسمبلی کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت سے امیدیں ختم ہو چکی ہیں ۔ پانی کے مسئلے پر خطوط وزیر اعلیٰ ، آئی جی سندھ اور ڈی جی رینجرز کو ارسال کیے ہیں اور نیب کو بھی بھیجیں گے ۔ کراچی میں پانی پر فسادات ہوئے تو ذمہ دار سندھ حکومت اور وزیر اعلیٰ ہوں گے ۔