counter easy hit

کسانوں میں زرعی آلات تقسیم کر نے کی تقریب زراعت آفس میں منعقد ہو ئی

The function has

The function has

ننکانہ صاحب ( محمد قمر عباس )محکمہ زراعت کے زیر اہتمام کسانوں میں زرعی آلات تقسیم کر نے کی تقریب زراعت آفس میں منعقد ہو ئی جس میں اے ڈی سی ڈاکٹر شاہ زیب حسنین ،ای ڈی او زراعت محمد اصغر ڈوگر ،ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت محمد صدیق اور ڈپٹی ڈسٹرکٹ آفیسر زراعت توقیر احمد سمیت کسانوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر قرعہ اندازی میں کامیاب ہو نے والے کسانوں میں زرعی آلات کے سیٹ تقسیم کئے گئے جن میں روٹا ویٹر ،ہیرو ،رجر ،رببع ڈرل اور چیزل پلو شامل تھے ،اس موقع پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اے ڈی سی ڈاکٹر شاہ زیب حسنین نے کہا کہ زراعت کے میدان میں ترقی کئے بغیر ہم معاشی میدان میں آگے نہیں بڑھ سکتے ،پنجاب حکومت کی اولین کوشش ہے کہ کسانوں کو جدید ٹیکنالوجی سے روشناس کروانے کے ساتھ ساتھ انہیں جدید مشینری بھی فراہم کی جائے ،ای ڈی او زراعت محمد اصغر دوگر نے کہا کہ پنجاب حکومت کی ہدائیت پر شفاف طریقے سے ہو نے والی قرعہ اندازی میں 44 خوش نصیب کسانوں کے نام نکلے تھے جن میں 8 کسانوں کو زرعی آلات کے سیٹ فراہم کر دیئے گئے ہیں جبکہ باقی ماندہ کسانوں کو بھی آئندہ 15 دنوں میں زرعی آلات کے سیٹ فراہم کر دیئے جائیں گے انہوں نے مزید کہا کہ زرعی آلات کے ان سیٹ میں شامل اشیاء کی عام مارکیٹ میں قیمت4 لاکھ 92 ہزار روپے ہے جن میں سے2 لاکھ 46 ہزار روپے پنجاب حکومت سبسڈی دے رہی ہے ۔محمد اصغر دوگر نے کہا کہ کسانوں میں جدید زرعی آلات تقسیم کرنے کا مقصد انہیں جدید طریقہ کاشت سے روشناس کروانا ہے تاکہ وہ کم محنت میں فی ایکڑ زیادہ فصل حاصل کر سکیں ۔