counter easy hit

افطار ڈنر میں مریم نواز کی شرکت سب کی توجہ کا مرکوز

Maryam Nawaz participation everyone's attention in Aftar Dinner'sاسلام آباد: زرداری ہاؤس اسلام آباد میں پیپلز پارٹی کی جانب سے دیے گئے افطار ڈنر میں گزشتہ روز مریم نواز کی شرکت سب کی توجہ مرکوز کئے رہی، بلاول بھٹو نے مریم نواز کے زرداری ہاؤس پہنچنے پر خود دروازے پر ان کا استقبال کیا، مریم نواز نے اپنے ٹوئٹر پیغام میں بلاول بھٹو کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ انہوں نے نہایت اچھی افطاری کا اہتمام کیا، خصوصی طور پر کھانے کے درمیان اٹھنے اور مجھے چائے پیش کرنے پر بھی شکریہ، آپ بہت خوش اخلاق میزبان ہیں۔ انہوں نے اپنے پیغام میں کہا کہ امید ہے یہ میٹنگ افراط زر اور نااہلی کے باعث پس جانے والے پاکستان کی آواز بنے گی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم نواز نے کہاکہ تھا کہ بلاول بھٹو کے ساتھ یہ پہلی ملاقات نہیں، بلاول بھٹو اپنے والد کے ساتھ میری والدہ کی تعزیت کے لیے رائے ونڈ آئے تھے، میثاق جمہوریت کا یہ فائدہ ہوا کہ دو جمہوری حکومتوں نے مدت پوری کی۔ میثاق جمہوریت میں مزید چیزیں شامل کریں گے اور آگے لے کر چلیں گے۔نیب مخصوص احتساب کر رہا ہے، نیب کو ان کے فلیٹس نظر نہیں آ رہے جن کے لیے ایمنسٹی سکیم لائی جا رہی ہے، نیب کی حقیقت کھل کر سامنے آ چکی ہے، نیب کو اپوزیشن کو دبانے کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ افطار کے موقع پر بلاول بھٹو زرداری نے مریم نواز سے میاں نواز شریف کی صحت کے بارے میں دریافت کیا تو انہوں نے بتایا کہ ان کے والد کی طبیعت ٹھیک نہیں تاہم وہ اپنے نظریے پر مضبوطی سے جمے ہوئے ہیں۔ذرائع کے مطابق بلاول نے کہا کہ نیب کسی کی کٹھ پتلی بنا ہوا ہے۔ پاکستان مسلم لیگ (ن)کی نائب صدر مریم نواز نے بلاول بھٹو زداری کا افطار ڈنر میں دعوت دینے پرشکریہ ادا کیا۔