yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
Dark Mode
Skip to content
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    بین الاقوامی خبریں
    • What Happens to Melania Trump If President Dies?اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟
    • اگر ڈونلڈ ٹرمپ اپنے صدارتی دور میں انتقال کر جائیں تو میلانیا ٹرمپ کے ساتھ کیا ہوگا؟
    شوبز
    • زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسیزوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
اہم ترین

ملاوی میں ڈریکولا ہونے کے شبے پر کئی افراد قتل, ویڈیو نے ہلا کر رکھ دیا

Web Editor November 6, 2017 1 min read
Many people killed at Malawi due to being a Dracula
Share this:

ماسکو: جنوب مشرقی افریقہ کے ملک ملاوی میں اس وقت ویمپائر اور ڈریکولا کی افواہیں اور خوف اس حد تک بڑھ چکا ہے کہ لوگ ہیجان کے شکار ہوکر عام بے گناہ افراد کو ڈریکولا کے شبے میں قتل کررہے ہیں۔ جنوب مشرقی افریقی ملاوی کے گلی محلوں میں اپنی مدد آپ کے تحت لوگوں کے گروہ بن گئے ہیں تاکہ وہ کسی مشتبہ شخص سے اپنے پیاروں کو بچاسکیں لیکن اس جنون میں ستمبر سے اب تک 9 افراد ڈریکولا کے الزام میں بے دردی سے قتل کئے جاچکے ہیں۔

Many people killed at Malawi due to being a Draculaملاوی کے دوسرے بڑے شہر بلینٹائر میں اب تک 2 افراد کو پتھروں سے کچل کر اور زندہ جلاکر مارا گیا ہے جب کہ 140 افراد کو گرفتار کیا جاچکا ہے جن پر خود ساختہ طور پر ڈریکولا کے شکاری کا الزام تھا اور وہ جگہ جگہ خون پینے والے فرضی افراد کو ڈھونڈ رہے تھے۔ بعض ذرائع کے مطابق پہلے پڑوسی ملک موزمبیق میں ڈریکولا کی افواہوں نے زور پکڑا جہاں اس سے قبل بھی نام نہاد ڈریکولا کی سچی جھوٹی خبروں پر فسادات ہوئے تھے۔ اقوامِ متحدہ کے مطابق موزمبیق اور ملاوی سرحد کے پاس مولانجے اور فالومبے نامی دو ضلعوں میں ان کہانیوں نے جنم لیا ہے۔ یہ نام نہاد ویمپائر شکاریوں نے ڈاکٹروں اور صحت کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے افراد کو نشانہ بنانا شروع کیا یعنی وہ ڈاکٹروں کی اسٹیتھوسکوپ کو غلطی سے خون چوسنے کا کوئی آلہ سمجھ کر ان پر حملے کرتے رہے۔ اس کے علاوہ کئی ڈاکٹروں کو لوٹا گیا اور ان کی املاک و گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچایا گیا۔ یہاں تک کہ ایمبولینس کو بھی نہیں بخشا گیا ۔ ملاوی میں ڈاکٹروں کی تنظیم کے مطابق اب یہ پاگل پن پوری قوم میں کسی جنون کی طرح پھیل چکا ہے۔

ملاوی میں ڈاکٹروں کی تنظیم کے صدر آموس سیلمنڈا نیاکا کہتے ہیں کہ ’ پہلے اکا دکا واقعات ہوئے اور اس کے بعد افواہوں کا بازار گرم ہوگیا ۔ یہاں تک کہ ہر شخص ایک دوسرے کو شک کی نظر سے دیکھنے لگا اور اب یہ قومی المیہ بن چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ڈریکولا اور خون چوسنے والے انسانوں کا کوئی وجود نہیں یہ محض افواہ اور خیالی باتیں ہیں۔ پولیس کے مطابق متاثرہ علاقوں میں گشت بڑھادی گئی ہے جب کہ عام افراد کو ویمپائر قرار دے کر قتل کرنے یا حملہ کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے گا۔

دوسری جانب ملاوی کے صدر پیٹر موتھاریکا بھی اس سے صورتحال سے پریشان ہیں اور اسے حکومت کے لیے لمحہ فکریہ قرار دیا ہے۔  انسانی حقوق کے ماہرین کے مطابق یہ توہمات، فرضی کہانیاں اور معاشرتی عقائد ان پڑھ اور غریب علاقوں میں ذیادہ پائے جاتے ہیں۔ اس سے قبل ملاوی میں سورج مکھی ( البینو) افراد کو بے دردی سے مارا جارہا تھا ان واقعات کے پیچھے خیال تھا کہ ایسے انسانوں کے اعضا اور ہڈیاں جادو ٹونے میں کامیابی کی وجہ بن سکتی ہیں۔ واضح رہے کہ ملاوی دنیا کا غریب ترین ملک ہے جہاں توہمات اور جادو ٹونہ عام ہے۔

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
Sharjeel Memon challenged the arrest in the accountability court
Previous Post شرجیل میمن نے گرفتاری کو احتساب عدالت میں چیلنج کردیا
Next Post ویمنز کرکٹ، پاکستان نے کیویز کو شکست دے کر تاریخ رقم کر دی
Women's Cricket, Pakistan defeated kiwies and made a history

Related Posts

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

فرانسیسی پولیس کا وزیر داخلہ سے مطالبہ: نابالغوں کے مقدمات پر وزیر انصاف کی نوٹ کے بعد دفاع کریں

August 15, 2026
ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

ہالی ووڈ میں بڑھتا ہوا انتہائی دبلا پن: کیا مشہور شخصیات کے جسم پر تبصرہ کرنا باڈی شیمنگ ہے؟

August 15, 2026
زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

زوٹوپیا 3 کا باضابطہ اعلان: ڈزنی کی سب سے کامیاب اینیمیٹڈ فرنچائز کی واپسی

August 15, 2026
What Happens to Melania Trump If President Dies?

اگر صدر ٹرمپ دورانِ صدارت وفات پا جائیں تو میلانیا ٹرمپ کا کیا بنے گا؟

July 18, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.