yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    بین الاقوامی خبریں
    • برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل
    • Putin to Visit China Days After Trump Tripٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے
    شوبز
    • شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    مقامی خبریں
    • Pakistan Introduces New Civil Service Conduct Rules After 62 Years62 سال بعد سول سروس کے نئے ضابطہ اخلاق کا نفاذ، سرکاری ملازمین کے اثاثے عوامی ہوں گے
    • Sindh Lifts Market, Hotel Closing Time Curbsسندھ حکومت کا کاروباری برادری کو بڑا ریلیف، مارکیٹیں اور شادی ہال رات گئے تک کھلے رہیں گے
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • Litton Das Century Powers Bangladesh to 278لٹن داس کا شاندار سنچری، بنگلہ دیش کی پاکستان کے خلاف مضبوط واپسی
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
  • تارکین وطن
  • اردو ادب - شاعری
  • ویڈیوز - Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم
اہم ترین

ملالہ: ہیرو یا ولن؟

Web Editor April 7, 2018April 7, 2018 1 min read
Malala: Heroe or villan
Share this:

چند دن پہلے نوبل انعام یافتہ ملالہ یوسفزئی پاکستان پہنچی تو سستے دانشوروں نے پاکستان کا محبوب قومی کھیل ’’سازش سازش‘‘ کھیلنا شروع کردیا۔ کسی نے کہا کہ الیکشن کے نزدیک ملالہ کا آنا امریکا کی سازش ہے، اگرچہ ملالہ نے واضع کہا کہ وہ ملک کی وزیراعظم نہیں بننا چاہتیں کیونکہ سیاست بہت پیچیدہ عمل ہے، تبدیلی تو آپ کسی اور طریقے سے بھی لاسکتے ہیں، لیکن یار لوگوں نے یہ بات یوں سنی ان سنی کردی کہ گویا زبانِ یارِ من ترکی ومن ترکی نمی دانم…

کسی کو اس بات کا رنج تھا کہ وہ آکسفورڈ میں کیوں پڑھ رہی ہے؟ بھیڑ بکریوں کی طرح بسوں اور ویگنوں میں دھکے کیوں نہیں کھا رہی جیسے ہم کھاتے ہیں۔ وہ الگ بات کہ اتنی ذلالت کے بعد ڈگری لے کر بھی بیروزگار ہی پھرنا ہے۔ کسی کو یہ فکر کھائے جارہی تھی کہ کرسٹینا لیمب کی کتاب پر ملالہ ہمارے اعتراضات کے جوابات کیوں نہیں دیتی، کھائے پپے کباڑی اور جیل جائے حاجی جمیل والی مثال سنی آپ نے؟ کسی دانشور کو یہ بات ہضم نہیں ہورہی تھی کہ اے پی ایس کے متاثرہ بچے پاکستان میں ہی پڑھ رہے ہیں تو ملالہ باہر کیوں؟ وہ الگ بات ہے کہ ہمارے نوجوان نسل اسٹڈی ویزوں اور ڈنکی کے ذریعے بیرون ملک جانے کےلیے کیا کیا پاپڑ نہیں بیلتی، لیکن اس کا ذکر نہیں کرتے ہم، بدذائقہ ہوتے ہیں لوگ۔

مظہر کلیم ایم اے کی عمران سیریز پڑھ پڑھ کر، تازہ تازہ دانشور بننے والوں نے تو ملالہ کے گھر میں چھپا وہ سی آئی اے ایجنٹ ایڈم بھی ڈھونڈھ لیا جسے دنیا کی نمبر ون اسپائی ایجنسی آئی ایس آئی بھی نہیں ڈھونڈھ سکی۔ یار لوگوں نے تو سی آئی اے اور پنٹاگون کے ہیڈ کوارٹرز میں ملالہ اور اس کے والد کی ہونے والی میٹنگز کی نہ صرف خبر دے دی بلکہ تصاویر بھی شائع کردیں۔

فٹے منہ امریکیوں کا، جن کی ٹاپ سیکرٹ میٹنگز ہمارا میٹرک فیل پاکستانی بھی پکڑ لیتا ہے۔ ایک نابغے نے کل مجھے فیس بک پر گھیر لیا کہ جناب یہ بتائیں، ملالہ کے بجائے 70,000 جانوں کا نذرانہ پیش کرنے والی پاکستان آرمی کو نوبل انعام کیوں نہیں دیا گیا؟ میں نے کہا حضور نوبل انعام افراد کو دیا جاتا ہے، اداروں کو نہیں؛ تو جواب میں جو گالیاں مجھے دی گئیں، آپ کو نہیں بتاتا کہ آخر میری بھی کوئی عزت ہے یار!

کسی نے کل ایک ٹویٹ کی کہ پاکستانیو! اگر ملالہ پر لعن طعن سے فارغ ہوگئے ہو تو سنو! کل ایک اور حوا کی بیٹی کے ساتھ گینگ ریپ ہوا ہے۔ پاکستان کے تیسرے بڑے شہر فیصل آباد میں یورنیورسٹی کی طالبہ گینگ ریپ کرکے قتل کردی گئی ہے۔ اس پر نہ صرف گلی محلے کے دانشوروں کا بلڈ پریشر ہائی ہوگیا بلکہ ایک وزیر موصوف کا بیان بھی آگیا کہ ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں، آپ خواہ مخواہ فسادی نہ بنیے… واہ! سبحان اللہ۔

عام آدمی کی باتوں سے تنگ آگئے صاحب؟ چلیے آپ کو شہباز شریف صاحب کی بات سناتا ہوں جنہوں نے ملالہ کو نوبل انعام ملنے کے موقعے پر تعریفی ٹویٹ کی۔ جب عوامی رائے مخالف پائی تو اپنی ٹویٹ ڈیلیٹ کردی، اللہ اللہ خیر صلّا۔ محترم عمران خان صاحب نے بھی کے پی کے حکومت پر تنقید کی تھی جب ایک یونیورسٹی نے ملالہ کو بطور مہمان بلایا تھا۔ لوجی! اپنے خٹک صاحب کو خوب ڈانٹ پڑی پھر۔ بلکہ کل کی بات سنیے، وزیراعلی خیبر پختونخواہ نے ملالہ کے نام سے یونیورسٹی کی قرارداد مسترد کردی۔ میں نے ایک انصافی دوست سے وجہ پوچھی تو فرمانے لگے جناب یونیورسٹی کی جگہ 133 نئے اسکولوں کی منظوری دی گئی ہے۔ ویل ڈن جی ویل ڈن! اوّل تو یہ کہ اسکول اب یونیورسٹی کی جگہ کیا کام کریں گے؟ اور دوم، پچھلے دس سال میں تو 133 اسکول بن نہیں سکے، ہاں البتہ موجودہ حکومت اپنی مدت کے باقی تین ماہ میں یہ کوہ گراں سر کرجائے گی۔

آئیے اب ان معمولی چیزوں کا جائزہ لیں جنہیں گھاگ پاکستانیوں نے درخورِ اعتنا ہی نہیں سمجھا۔ ملالہ کے شیڈول میں نہ صرف آرمی چیف سے ملاقات شامل تھی بلکہ ملالہ آرمی کے ہیلی کاپٹر میں ہی اپنے آبائی گھر مینگورہ پہنچی (یاد رہے، ملالہ کو حملے کے بعد بھی آرمی کے ہیلی کاپٹر ہی میں آرمی ہسپتال پہنچایا گیا تھا جہاں اس کا ابتدائی آپریشن بھی آرمی کے نیوروسرجن، لیفٹیننٹ جنرل جنید مشتاق نے کیا تھا) تو علاقے میں سخت سیکیوریٹی کا بندوبست تھا۔ لو کرلو گل! آرمی بھی ملالہ کی سازش میں شامل ہوگئی؟ اور اگر آرمی شامل نہیں تو شاید آرمی اتنی عقلمند نہیں جتنا اپنا اختر کریانے والا ہے۔

ملالہ نے نوبل انعام میں ملنے والی رقم سے شانگلہ میں لڑکیوں کےلیے اسکول تعمیر کروایا جبکہ پاکستانی حکومت نے اقوامِ متحدہ کے ساتھ ملالہ فنڈ میں سے 70 لاکھ ڈالرز کی رقم ملک کے دور دراز علاقوں کےلیے ایک تعلیمی منصوبے پر خرچ کرنے کا معاہدہ کیا۔ پر سانوں کی؟ رہے گی پھر بھی ولن!

لڑکیوں کی تعلیم کےلیے ملالہ فنڈ میں کوریا 34 لاکھ ڈالر فراہم کرے گا۔ کورین سفیراور سفیر پاکستان اس معاہدے کی دستخطی تقریب موجود تھے۔ ایپل کے سی ای او ٹم کُک نے لڑکیوں کی تعلیم کےلیے ملالہ کا ساتھ دینے کا فیصلہ کرلیا، جس کی مدد سے بھارت اور امریکا میں 1 لاکھ لڑکیوں کو سیکنڈری تعلیم فراہم کی جاسکتی ہے۔

ہماری کھچڑی ذہینت کا کسی نے کیا خوب نقشہ کھینچا: ملالہ نے کسی کو مذہب کے نام پر قتل نہیں کیا، کسی کو گستاخ کہہ کرگولی نہیں ماری، جہادی و قتالی سرگرمیاں نہیں کیں، شریعت کے نفاذ کےلیے لوگوں کی گردنیں نہیں اتاریں، دہشت گردی کو سپورٹ نہیں کیا، تو ملالہ پاکستانیوں کی ہیرو کیسے ہوسکتی ہے؟

Share this:

Web Editor

19,171 Articles
View All Posts
The corruption case; Dr. Asim was allowed to go abroad
Previous Post کرپشن کیس؛ ڈاکٹر عاصم کو بیرون ملک جانے کی اجازت مل گئی
Next Post راولپنڈی میں بچی سے زیادتی اور قتل کے مجرموں کو دو دو بار سزائے موت
Offenders of rape and murder with child were sentenced twice time in Rawalpindi

Related Posts

پاکستان کشمیری عوام کے ساتھ کھڑا ہے، جائز مطالبات تسلیم کیے جائیں، مشکوک بیانیے کی تحقیقات ہونی چاہئیں: قاری فاروق احمد

June 11, 2026

برطانیہ میں سعودی سفارت خانے کی شہریوں کو لندن میں اجتماعات سے دور رہنے کی ہنگامی اپیل

May 17, 2026

شعلے کے گبر سنگھ کابیٹا دھریندر میں کس اہم کردار کیلئے کاسٹنگ ڈائریکٹر کی توجہ حاصل نہ کرسکا، امجد خان کی میراث گبر آج بھی برقرار

May 17, 2026
Putin to Visit China Days After Trump Trip

ٹرمپ کے دورے کے فوری بعد پوتن کا چین کا اہم دورہ، 19 مئی کو بیجنگ پہنچیں گے

May 16, 2026




© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • اردو ادب – شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.