counter easy hit

میگھن کا بھتیجا چاقو لے کر کلب پہنچ گیا

چاقو لے کر لندن کے کلب میں جانے کی کوشش پر میگھن مارکل کے بھتیجے کو رو ک لیا گیا۔

Magna's nephew took the knife to the clubلندن پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ ایک نوجوان چاقو کیساتھ کلب کے اندر جانا چاہتا ہے، پولیس نے کسی قسم کا خطرہ نہ ہونے کے باعث نوجوان کو تنبیہ کے بعد چھوڑ دیا تاہم اس کی شناخت ظاہر نہیں کی۔

برطانوی میڈیا کے مطابق یہ نوجوان شاہی خاندان کی نئی بہو میگھن مارکل کے سوتیلے بھائی کا بیٹا ٹائلر ڈولی تھا جو شادی میں شرکت نہ کرنے کےباوجود امریکا سے لندن آیا تھا۔

ٹائلر ڈولی کا اپنی صفائی میں کہنا تھا کہ صدر ٹرمپ نے لندن کو انتہائی خطرناک شہر قرار دیا ہے، وہ چاقو حفاظت کےلیے لایا تھا۔