counter easy hit

بحیرۂ عرب میں طوفان بننے کا امکان

محکمہ موسمیات نے 26 مئی کو سمندری طوفان کے جنوبی عمان اور یمن کی جنوب مشرقی ساحلی پٹی سے ٹکرانے کا امکان ظاہر کیا ہے۔

The possibility of storming in the Arabian Seaمحکمہ موسمیات کے مطابق جنوب مغربی بحیرۂ عرب میں ہوا کا شدید کم دباؤ ہے، ہوا کا کم دباؤ عمان کے جزیرے میسرا سے 740ناٹیکل میل کی دوری پر ہے۔

 محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ آئندہ 24 گھنٹوں میں طوفان کی شکل اختیار کرے گا،یہ طوفان 26 مئی کو عمان اور یمن کے درمیان ساحلی علاقوں سے ٹکرائے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق اس طوفان سے پاکستان کے ساحلی علاقوں میں کوئی اثرات نمودار نہیں ہوں گے۔