counter easy hit

اقراء ما ڈل سکول بچیکی کی سالانہ تقریب تقسیم مقامی شادی ہال میں منعقد ہو ئی

Ma Dal Iqra School

Ma Dal Iqra School

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )اقراء ما ڈل سکول بچیکی کی سالانہ تقریب تقسیم مقامی شادی ہال میں منعقد ہو ئی جس میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر ننکانہ رائے محمد اقبال کھرل مہمان خصوصی تھے جبکہ تقریب میں پاکستان تحریک انصاف یوتھ ونگ پنجاب کے ایڈیشنل انفارمیشن سیکرٹری سید اظہار الحسن شاہ، اسسٹنٹ ایجوکیشن آفیسر ننکانہ رفاقت علی ،چیئر مین یونین کونسل اراضی بچیکی رائے منظور احمد ،وائس چیئر مین حاجی محمد احمد جٹ منہیس ،ضلعی نائب صدر مسلم لیگ یوتھ ملک ندیم اعوان ،ضلعی چیئر مین ریجنل یونین آف جرنلسٹس ننکانہ راؤ توقیر السلام ،سینئر صحافیوں چوہدری محمد رمضان ،میاں وحید قیصر ،سٹی صدر مسلم لیگ ن بچیکی فوجی مشتاق مرزا ،ممبر ڈسٹرکٹ پرائس کنٹرول کمیٹی چوہدری شہادت علی ،چیئر مین ویژن کلب بچیکی فلک شیر مجاہد ،ضلعی جنرل سیکرٹری پاکستان علمائے کونسل مولانا کلیم اللہ معاویہ ،مولانا ظفر اقبال فاروقی ،جنرل کونسلر یو سی بچیکی رائے نور احمد کھرل ، جنرل سیکرٹری پرائیویٹ سکولز ایسوسی راشد محمود اعلیٰ ،نائب صدر رائے محمد طفیل ،ریاست علی بیگ،رانا محمد الیاس ،محمد اکرم شمس سمیت اساتذہ ،طلباء اور والدین کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ تقریب کے دوران سکول کے طلباء اور طالبات نے مختلف آئٹمز پر پرفارم کر کے ھاضرین سے خوب داد وصول کی ۔ با الخصوص دہشت گردی کے حوالے سے پیش کئے جانے والے ڈرامے کو حاضرین نے خوب سراہا اور پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا ، تقریب کے دوران معروف نعت خوان بلال چشتی نے اپنی خوبصورت آواز میں حضرور نبی کریم ﷺ کے حضور نذرانہ عقیدت پیش کر کے سماں باندھ دیا ،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر رائے محمد اقبال کھرل نے کہا کہ شرح خواندگی میں اضافہ کے لئے پرائیویٹ سیکٹر کا کردار نہائیت اہم ہے ،نجی تعلیمی ادارے بچوں کو بہترین تعلیم کے لئے اپنا اہم ترین کردار ادا کر رہے ہیں انہوں نے مزید کہا کہ نجی تعلیمی اداروں کو چاہئے کہ وہ حکومتی پالیسیوں پر عمل کریں تاکہ انہیں کم سے کم مشکلات پیش آئیں ،نجی تعلیمی اداروں نے سیکیورٹی کے حوالے سے محکمہ تعلیم ضلع ننکانہ صاحب کے ساتھ مکمل تعاون کیا ہے ۔بعد ازاں مہمانان گرامی نے نصابی اور غیر نصابی سرگرمیوں میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کئے