counter easy hit

کھٹارہ مسافر گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی اپیل

Khtarh appealed

Khtarh appealed

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس )کھٹارہ مسافر گاڑیوں کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی اپیل ، روزانہ حادثات اور مسافروں کو ذلیل وخوار کرنا ٹرانسپورٹروں کا معمول بن گیا سیکرٹری آر ٹی اے خاموش ۔ تفصیلات کے مطابق ننکانہ صاحب میں درجنوں مسافر گاڑیاں جن میں بسیں ، ویگنیں اور رکشہ وغیرہ شامل ہیں جو کہ بلکل ناکارہ ہیں اور ان کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹ بھی نہیں ہے سڑکوں پر لوگوں کی زندگیوں سے کھیلنے کیلئے رواں دواں ہے جن کا جگہ جگہ خراب ہونا معمول بن گیا ہے جس کی اطلاع ہر حادثے یا خراب ہونے کی صورت میں آر ٹی سیکرٹری کو بھی ہو جاتی ہے چونکہ آرٹی سیکرٹری اور محکمہ ٹرانسپورٹ کا آپس میں گٹھ جوڑ ہوتا ہے جس کی بنا پر آر ٹی سیکرٹری محکمہ ٹرانسپورٹ کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کرسکتے منزل پر پہنچنے سے پہلے خراب ہونیوالی بسیں یا حادثہ کا شکار ہونیوالی گاڑیاں سواریوں کو وہیں پر اتار کر عملہ حکم جاری کردیتا ہے کہ دوسری گاڑی کا انتظار کریں جبکہ ان سے حاصل کیا گیا کرایہ بھی واپس نہیں کیا جاتا جن میں ننکانہ شاہکوٹ ، جڑانوالہ ، مانگٹانوالہ ، بچیکی اور واربرٹن شامل ہیں ان روٹ پر روزانہ کی بنیادپر سفر کرنے والی سواریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب میاں شہباز شریف سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم اور ہمارے بچے جو کہ روزانہ ملازمتوں کی غرض سے یا پڑھنے کی غرض سے صبح گھر سے نکلتے ہیں اور شام کو واپس آتے ہیں انہیں گاڑیوں میں سفر کرتے ہیں ہمیں نہیں معلوم ہوتا کہ ہم خیر خیرات سے اپنی منزل پر پہنچ جائینگے سواریوں کا یہ بھی الزام ہے کہ ہم نے اکثر عملہ آر ٹی اے سیکرٹری کو ٹرانسپورٹروں سے خرچہ وصول کرتے ہوئے دیکھا ہے ہماری یہ التجا ہے کہ ایسی کھٹارہ گاڑیاں جن کے پاس فٹنس سرٹیفکیٹ نہیں ہے ان کو بند کیا جائے تاکہ اس خواری سے ہم محفوظ رہ سکیں