counter easy hit

محکمہ بہبود آبادی شہر کی معروف شاہراہوں پر تشہیری بورڈ نصب کرے گا

Population Welfare Department

Population Welfare Department

ننکانہ صاحب(محمد قمر عباس ) آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے محکمہ بہبود آبادی شہر کی معروف شاہراہوں پر تشہیری بورڈ نصب کرے گا۔ننکانہ میں محکمہ بہبود آبادی کے زیر اہتمام آبادی کو کنٹرول کرنے کے لیے آگاہی مہم کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے اس سلسلے کی پہلی کڑی کے طور پر شہر کی معروف شاہراہوں پر تشہیری بورڈ لگائے جائیں گے۔جن پر محکمے کی سروسز سمیت آگاہی کے پیغامات درج ہوں گے۔ ان خیالات کا اظہار تحصیل پاپولیشن ویلفےئر آفیسر محمد طاہر نے کیاانہوں نے کہا کہ اس مقصد کے لیے طاہر شہید چوک، ننکانہ مانوالہ روڈ، دیلوے اسٹیشن چوک ننکانہ شہر، شاہکوٹ ننکانہ روڈ چوک کا انتخاب کر دیا گیا ہے ۔جہاں بہت جلد آگاہی بورڈز آویزاں کر دیئے جائیں گے۔