counter easy hit

سٹی آف لندن کے لارڈ میئر کی اسٹاک ایکسچینج آمد

پاکستان اسٹاک ایکسچینج کی دھماکا خیز کارکردگی سٹی آف لندن کے لارڈ میئر کو کراچی لے آئی۔

Lord Mayor of City of London visit Stock Exchange

Lord Mayor of City of London visit Stock Exchange

برطانیہ کے مالیاتی مرکز سٹی آف لندن کے لارڈ میئرڈاکٹر اینڈریو پارمیلے نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں روائتی گھنٹا بجاکر کاروبار کا آغاز کیا ۔لندن لارڈ مئیرڈاکٹر اینڈریو پارمیلے اپنے وفد کے ساتھ اسٹاک ایکسچینج پہنچے ۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے پاکستان کے مستقبل کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی شیئر بازار پر دنیا کے سرمایہ کاروں کی نظریں ہیں۔ سٹی آف لندن بھی اس میں دلچسپی لے رہا ہے۔ وفد پاکستان میں تاجروں،صنعتکاروں اور بینکروں سے ملاقات کرے گا۔اس موقع پر ایم ڈی اسٹاک ایکسچینج ندیم نقوی وفد نے انڈیکس کے 50 ہزار پوائنٹس کا سنگ میل عبور کرنےپر میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ کار اس سطح محتاط طرز عمل اختیار کریں افواہوں پر توجہ نہ دیں۔ریگولیٹرکی مارکیٹ پر عقابی نظریں ہیں البتہ بڑی ذمہ داری سرمایہ کاروں کی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website