counter easy hit

لندن: زیرزمین ٹرین میں دھماکا، متعدد افراد زخمی

لندن: دھماکے کے بعد بھگڈر مچ گئی، کئی افراد کے چہرے جھلس گئے، ٹیوب سٹیشن پر پولیس اور ایمبولینسز پہنچ گئی ہیں: میڈیا رپورٹس

London: Blast in the underground train, many peoples injuredجنوبی لندن میں پارسن گرین انڈرگراؤنڈ ریلوے سٹیشن میں ٹرین میں دھماکا ہوا ہے، جس سے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔ لندن کے پارسن گرین انڈر گراؤنڈ سٹیشن میں مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بج کر 20 منٹ پر دھماکا ہوا، جس کے بعد ٹرین سروس کو معطل کر دیا گیا۔ دھماکا ایک سفید رنگ کی بالٹی میں ہوا، سوشل میڈیا پر اپ لوڈ تصویر میں بالٹی میں تاریں اور آگ دیکھی جاسکتی ہے، دھماکے کے بعد بھگڈر مچ گئی۔ میڈیا کے مطابق کئی افراد کے چہرے جھلس گئے، ٹیوب سٹیشن پر پولیس اور ایمبولینسز پہنچ گئی ہیں، واقعے کی تفتیش شروع کر دی گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے دہشت گردی کے پہلو کو بھی مد نظر رکھا جا رہا ہے۔