counter easy hit

عمران خان کو گرفتار کرکے 25 ستمبر کو پیش کیا جائے: الیکشن کمیشن کا حکم

اسلام آباد: وارنٹ میں عمران خان کا بنی گالہ کا پتہ اور تحریک انصاف کا بلیوایریا آفس والا پتہ درج ہے، عمران خان کو ضمانت کے لیے 1 لاکھ روپے کے مچلکے اور دو شخصی ضمانتیں دینا ہونگی۔

Imran Khan should be arrested and presented on September 25: Order of the Election Commissionالیکشن کمیشن نے عمران خان کے قابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کا نوٹس ایس ایس پی آپریشن کو ارسال کر دیا، جس میں کہا گیا ہے کہ عمران خان الیکشن کمیشن کے نوٹس کے باجود پیش نہیں ہوئے، اس لئے انکو گرفتار کر کے 25 ستمبر کو پیش کیا جائے۔ وارنٹ میں عمران خان کا بنی گالہ کا پتہ اور تحریک انصاف کا بلیوایریا آفس والا پتہ درج ہے، عمران خان کو ضمانت کے لیے 1 لاکھ روپے کے مچلکے اور دو شخصی ضمانتیں دینا ہونگی۔

دوسری جانب الیکشن کمیشن نے عمران خان کیخلاف توہین عدالت کیس کا تحریری فیصلہ جاری کرتے ہوئے کہا عمران خان ملک میں موجود ہونے کے باوجود کمیشن کے سامنے پیش نہیں ہوئے، انہوں نے الیکشن کمیشن کا ہر حکم نظرانداز کیا۔ دریں اثناء الیکشن کمیشن نے ایڈووکیٹ جنرل اسلام آباد کو پراسیکیوٹر مقرر کر دیا۔ ایڈووکیٹ جنرل کو نوٹس جاری کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ 25 ستمبر کو عمران خان کیخلاف کارروائی کا آغاز کریں، ان کیخلاف آئین کے آرٹیکل 204 اور عوامی نمائندگی ایکٹ کے سیکشن 103 اے کے تحت توہین عدالت کیس زیرالتوا ہے۔