yes urdu logo
  • خبریں
    • اہم ترین
    • بین الاقوامی خبریں
    • شوبز
    • مقامی خبریں
    • کاروبار
    • کھیل
  • تارکین وطن
  • شاعری
    • شاعر
      • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    • Animals
    • Child
    • Fail - Shock
    • Fun & Performance
    • Music & Movies
    • News Events & Travel
    • Religious
    • Sports
    • Technology
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    • اچھی بات
    • صحت و تندرستی
  • کالم
  • کرائم
Dark Mode
Skip to content
Breaking News
پولیس کا گھر پر چھاپہ، خاتون اور مرد شرمناک حالت میں گرفتار ، مگر خاتون دراصل کون نکلی اور قصہ کیا تھا ؟ شرمناک حقیقت سامنے آگئی
مدرسوں کے بچوں کو مولویوں کی زیادتی سے بچانے کا ایک ہی طریقہ۔۔۔۔ بشریٰ انصاری کا ایک متنازع بیان سامنے آگیا
شوبز نگری سے گرما گرم خبر : دو خوبصورت ترین اداکارائیں جسم فروشی اور اعلیٰ شخصیات کو خوبصورت لڑکیاں فراہم کرنے کے الزام میں گرفتار ۔۔۔ ایک خبر نے پورے ملک میں ہلچل مچا دی
یااللہ خیر ۔۔۔ بھارتی خفیہ ایجنسی ’’ را ‘‘ کا چیف جسٹس آف پاکستان کے خلاف خوفناک منصوبہ بے نقاب، حکومت حرکت میں آگئی، بڑا حکم جاری کر دیا
نمرتا کیس میں نیا موڑ۔۔۔۔ میڈیکل کی طالبہ کے اکاؤنٹ میں لاکھوں روپے کہاں سے آئے اور کہاں گئے؟ نئی کہانی سامنے آگئی
yes urdu logo
  • خبریں
    اہم ترین
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی
    بین الاقوامی خبریں
    • دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا
    • ایران بات چیت کیلئے تیار، امریکی صدر کا ایک بار پھر ڈیل کیلئے اصرار
    شوبز
    • From Eddie Murphy to Whoopi Goldberg: Top 10 Funniest 90s Actorsانیسویں دہائی کے دس عظیم مزاحیہ اداکار: جن کی ہنسی آج بھی تازہ ہے
    • بڑی عمر کی خواتین پسند ہیں،کہتا ہوں اپنی ماوں کو مجھ سے بچاو،بشری انصاری کے شوہر کےاس مزاح والے بیان پر سوشل میڈیا پر ہنگامہ 
    مقامی خبریں
    • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی زیر صدارت خطے کی تازہ ترین صورتحال پر جائزہ اجلاس، ترجمان دفتر خارجہ 
    • عالمی بحران,وزیراعظم شہباز شریف کااعلان ,عوامی امنگوں کا ترجمان ….؟
    کاروبار
    • ماں کی ایجاد: ’سلیپی ہیٹ‘ نے بچوں کی نیند کا مسئلہ حل کر کے کاروبار میں کامیابی کی نئی داستان رقم کردی
    • حکومتی قرضہ 78.5 کھرب روپے تک پہنچ گیا، مالیاتی دباؤ میں اضافہ
    کھیل
    • بھارت اور افغانستان کے درمیان 2026 میں تاریخی ٹیسٹ اور ون ڈے سیریز کا اعلان
    • شیہان راجہ خالد محمود جنجوعہ امریکہ میں چوتھی بار ہال آف فیم ایوارڈ حاصل کرنے والے پہلے پاکستانی مارشل آرٹسٹ بن گئے
  • تارکین وطن
  • شاعری
    شاعر
    • کس کو ہے میں نے کھویا مجھ کو کیا ملا
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    • عاکف غنی
  • ویڈیوز - Videos
    Animals
    • Chairman Mao Zedong meets U.S. President Richard Nixonچیئرمین ماو زڈونگ نے امریکی صدر رچرڈ نکسن سے ملاقات کی
    • Grizzly Bearدیو قامت ریچھ اپنے بچوں کے ساتھ ، دلچسپ ویڈیو دیکھیں
    Child
    • My, 18 ,month, old, grandson, showing, off, his ,tricksاٹھارہ ماہ کا پوتا اپنے دادا کو اپنی چالیں دکھاتے ہوئے۔۔ حیران کن ویڈیو دیکھیں
    • بچے اور چڑیا جانور
    Fail - Shock
    • White, Trash, Prank Now, this, is, what, a, true, joke/prank, should, be!, Something, innocent, they, everyone, laughs, at, the, end!, Not, this, crap, where, people, are, throwing, spiders, on, people, or, putting, oil, on, the, floor, and, making, them, fall, and, get, hurt, or, sticking, your, butt, in, sleeping, people’s, faces., This, was, awesome, thanks, for, a, laugh!وائٹ ردی کی ٹوکری پرسکون ویڈیو دیکھیں یہاں کلک کریں
    • This, isn't, going, to, go, well. CLICK, HERE, TO, WATCH, VIDEO The, last, time, he, tried, to, do, it, and, flipped, so, many, times, at, the, end,, it, made, me, laugh, more, thanناممکن چیز کرنے کی کوشش کریں جب آپ اس کے اہل ہوں ورنہ ایسا بھی ہوسکتا ہے!
    Fun & Performance
    • ایک بچہ اپنے والد کے بارے میں کیا سوچتا ہے؟ باپ کے پسینے کا حق ادا نہیں ہوسکتا یہ سمجھنے میں اتنی دیر کیوں لگ جاتی ہے؟ جانیے اس ویڈیو میں
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    Music & Movies
    • پاکستان اوربھارتی پنجاب کے فنکاروں سے سجی چل میرا پت کی کینیڈا میں سکریننگ، بہترین مناظر
    • best, tick tock, video, till, yet, for, Pak, Army, and, ISIپاک فوج پربنائی جانیوالی اب تک کی سب سے بہترین ٹک ٹاک، دلکش نغمے کے ساتھ
    News Events & Travel
    • خامنہ ای کی واپسی؛امریکی حملے اور اس کے بعد کے واقعات پر مبنی ایرانی ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تہلکہ مچا دیا آیت اللہ خامنہ ای کی اسرائیلی حملے میں شہادت کے بعد ان کے بیٹے مجتبیٰ خامنہ ای نے سپریم لیڈر کا عہدہ سنبھالا ہے
    • میری زندگی کی سب سے بڑی غلطی،شادی نہ کرنے کے علاوہ سب سے بڑا پچھتاوا، شیخ رشید کا حیرت انگیز انکشاف
    Religious
    • Map, of, the, world, reshaping, DG, ISPR, Asif Ghafoor, condemned, effort, to, burn, Quran, in,Norway, and, support, the, young, man, who, tried, to,stop, the, bad, effortدنیا کا نقشہ تبدیل ہونے کا وقت ۔۔۔!!!نارروے میں قران پاک جلانے کے واقعہ کے حوالے سے پاک فوج کے فخر ’ میجر جنرل آصف غفور کا بڑا اعلان‘ ۔۔۔۔ امت مسلمہ میں جوش کی لہر دوڑ گئی
    • The time when an unbelieving general refused to see the face of the Holy Prophet (peace be upon him).وہ وقت جب ایک کافر جرنیل نے رسول پاک ﷺ کا چہرہ دیکھنے سے انکار کر دیا۔اسلامی تاریخ کا ایمان کو جھنجوڑ دینے والا واقعہ
    Sports
    • ورلڈ کپ 1992 کے یادگار لمحات٫دارالحکومت میں پروقار تقریب اور راولپنڈی میں کھلاڑیوں کا تاریخی استقبال. یادگار مناظر
    • Great news: Australia vs Pakistan after Sri Lanka - The Australian team was also announcedبڑی خوشخبری : سری لنکا کے بعد آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان ۔۔۔ آسٹریلوی ٹیم کا اعلان بھی کر دیا گیا
    Technology
    • Great news for iPhone giantsآئی فون کے دیوانو ں کے لیے بڑی خوشخبری
    • سام سنگ کا فولڈ ایبل فون نئی تبدیلیوں کے ساتھ دوبارہ مارکیٹ میں آ گیا ۔۔۔ سکرین سے فولڈ ہونے والے اس فون میں کیا خصوصیات ہیں ؟ جانیے
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
    اچھی بات
    • Hazrat MUHAMMAS SAWعشق رسول صلی اللہ علیہ وسلم
    • بالآخرقرآن پوری دنیا پر غالب آ گیا۔۔۔کروناوائرس خدشات، کل جمعے کے روز پوری دنیا میں دوران نماز سورۃ فاتحہ اور مختصر آیات پڑھنےکا فیصلہ کر لیا گیا
    صحت و تندرستی
    • اس موسم گرما آڑو کھانا نہ بھولیں
    • پیازکا ایسا استعمال جو جسم کے تمام فاسد مادوں کے اخراج اورچہرے کی تروتازگی (کلینزنگ) وخوبصورتی میں مدد کرے اور اعصاب کو سکون پہنچائے
  • کالم
  • کرائم
تارکین وطن

معروف ناول نگار مشرف عالم ذوقی سے ایک گفتگو

Yes 1 Webmaster May 6, 2015 1 min read
Interview with Musharraf Alam Zauqi
Share this:
Interview with Musharraf Alam Zauqi
Interview with Musharraf Alam Zauqi

انٹرویو: کامران غنی
کامران: آپ کا آبائی وطن کہاں ہے، ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟
ذوقی: بہار کا ایک چھوٹا سا شہر آرہ…کبھی شاہ آباد کے نام سے مشہور تھا…میں نے اسی شہر میں آنکھیں کھولیں۔ ابتدائی تعلیم بھی یہیں سے حاصل کی۔٤سال کا تھا تو شاہ آباد اردو اسکول بھیج دیاگیا۔ یہ میرے گھر سے کچھ ہی دوری پر واقع تھا۔ اور میرے ایک رشتہ دار چودھری قمرعالم(قمرچچا) اس اسکول کو چلایاکرتے تھے۔ یہاں سے بنیادی تعلیم حاصل کرنے کے بعد میں نے جین اسکول میں داخلہ لیا۔ پھرمہا راجہ کالج…دلی میں اتنے برس گزارنے کے بعد بھی، جب ناول کی تخلیق کررہاہوتا ہوں…میراشہر میری نگاہوں کے سامنے ہوتا ہے…اور وہاں کے لوگ میرے کہانیوں کے کردار میں ڈھل جاتے ہیں۔

کامران: فی الحال آپ کی مشغولیات کیاہیں؟
ذوقی: ادب کے علاوہ میڈیا سے میری وابستگی ہے۔ ذوقی فلمز کے بینر تلے بہت سی ڈکیومینٹری فلمز اورسیریل بھی بنائے۔ میری کہانیوں کے پہلے مجموعے بھوکا ایتھوپیا پر مذہب نہیں سکھاتا ، کے نام سے سیریل بنا۔ ناول مسلمان کو ‘ملت ‘ کے نام سے سیرئیل میں ڈھالا گیا۔ کئی کہانیوں پر ٹیلی فلمیں بنیں۔افسانوی مجموعے لینڈ اسکیپ کے گھوڑے اور صدی کو الوداع کہتے ہوئے پرگل صد رنگ کے نام سے دوردرشن کے اردوچینل کے لئے سیرئیل بنایاگیا۔ میں نے گانے بھی لکھے ـ اسکرین پلے بھیـ اپنے کئی سیرئیل میں ڈائرکشن بھی دیا۔
کامران: ذوقی صاحب آپ نے کب سے لکھناشروع کیا؟ آپ کا پہلا افسا نہ اورناول کون سا ہے؟

ذوقی: کامران صاحب، آپ نے مجھے ماضی کی وادیوں میں پہنچادیا۔ ایک گھر تھا جو کوٹھی کہلاتاتھا۔ گھر سے باہر جانے پر پابندی تھی۔ بچپن میں ہی کتابوں سے دوستی ہوگئی۔ چھٹے کلاس میں تھا کہ بچوں کے رسالہ پیام تعلیم میں پہلی کہانی شائع ہوئیـ پہلا افسا نہ تیرہ برس کی عمر میں کہکشاں (ممبئی) میں شائع ہوا۔ میراپہلا ناول عقاب کی آنکھیں ہے، جو میں نے ١٧ سال کی عمر میں لکھاـ ٢٠١٤میں اس ناول کا نیاایڈیشن منظرعام پر آچکاہے۔ ادب میری زندگی ہے ، کمنٹمنٹ ہے، اوڑھنابچھوناہے ……عمر گزری ہے اسی دشت کی سیاہی میں….
کامران: خوب….اب تک آپ کے کتنے ناول اورافسانوی مجموعے شائع ہوچکے ہیں۔
ذوقی۔ ناول کی بات کروں تو عقاب کی آنکھیں، نیلام گھر، شہرچپ ہے، ذبح، مسلمان ،بیان ،پوکے مان کی دنیا، پروفیسر ایس کی عجیب داستان وایاسونامی، لے سانس بھی آہستہ اورآتش رفتہ کا سراغ شائع ہوچکے ہیں، ناول اردو، اور’اڑنے دوذرا’ مکمل کر چکا ہوں۔

ایک ناول ‘نالۂ شب گیر’ اپریل ٢٠١٤ میں شائع ہوجائے گا۔ افسانوی مجموعوں میں بھوکا ایتھوپیا،منڈی، غلام بخش، صدی کو الوداع کہتے ہوئے، لینڈ اسکیپ کے گھوڑے، ایک انجانے خوف کی ریہرسل اورنفرت کے دنوں میں شائع ہوچکے ہیں۔ ہندی زبان میں بھی ١٨مجموعے مل جائیں گے۔ ان میں سے زیادہ تر بڑے پبلشنگ ہاؤس سے شائع ہوئے ہیں۔ جیسے پینگوئن، گیان پیٹھ، راج کمل، وانی وغیرہـ میری تمام کتابیں دونوں زبانوں میں شائع ہوئی ہیں۔

کامران: اچھایہ بتایئے، اپنی تخلیقات میں کون ساایساناول یاافسانہ ہے جو آپ کو سب سے زیادہ پسند ہے؟
ذوقی: ناول کی بات کریں تو پروفیسر ایس کی عجیب داستان وایاسونا می اورلے سانس بھی آہستہ ،مجھے بہت پسند ہےـ تعجب کی بات یہ ہے کہ جو ناول مجھے سب سے زیادہ پسند تھا اسی پر گفتگو سب سے کم ہوئی۔ پروفیسر ایس کو میں اپنا شاہکار سمجھتاہوںـاس ناول کولکھنا کوئی آسان کا م نہیں تھاـاس ناول پر کالج کے زمانے سے سوچتاآیاتھا۔ اورجب ٢٠٠٢میں سونامی آئی تو مجھے احساس ہوا، اب اس ناول کو مکمل کرنے کا وقت آگیاہے۔اس ناول میں کچھ زندہ کرداروں سے مددلی گئی ہے، شاید یہی وجہ تھی کہ اس ناول کو ایک بڑے طبقے نے نظرانداز کیا۔ لیکن میں اپنے قارئین سے کہناچاہوں گا کہ وہ اس ناول کا مطالعہ ضرور کریں۔
کامران:ذوقی صاحب…ایک عام سا سوال، آپ کیوں لکھتے ہیں؟
جواب: لکھنا میرے لیے محض شوق نہیں ایک بڑی ذمہ داری کانام ہےـادیب اپنے عہد سے وابستہ ہوتاہے۔ اورعہد میں درآئی تبدیلیوں کو اپنے طورپر دیکھتااورمحسوس کرتاہے۔ پھر وہ اپنے ہی خلق کیے گئے فلسفوں کی آگ سے گزرتاہےـ سماج ،معاشرہ ، سیاست، مذہب کے دورازے اس کے لیے کھلتے چلے جاتے ہیں۔ وہ اپنے تخلیقی عمل میں ان سب سے گزرتاہے۔ اورجب اس کو احساس ہوتاہے کہ وہ ان مراحل سے گزرکر اب زندگی کو کوئی نیافلسفہ دے سکتاہے تو وہ پھر لکھنے بیٹھ جاتاہے۔ـلکھنا آغاز سے ہی میرے لیے محض شوق کبھی نہیں رہا۔ اوراسی لیے میں نے سرکاری نوکری کی جگہ فری لانسنگ کو ترجیح دی۔ ایسانہیںہوتا تو شاید میں وہ سب نہیں لکھ سکتاتھا، جو میں نے لکھایا اب لکھناچاہتاہوں۔ آپ پوچھ سکتے ہیں وہ نیافلسفہ کیاہے؟ ایک زندگی تو سب جیتے ہیں پھر فلسفہ کہاں سے آگیا؟ لیکن نہیں صاحب۔ زندگی کو ہربار اپنے طریقے سے ڈسکورکرناہوتا ہے،سمجھناہوتاہے،ـسماج ، معاشرہ ،سیاست سے مذہب اورسائنس سے ارتقاتک، ایک بڑی دنیا کے تعاقب کے بعد کسی نتیجہ پر پہنچنا ہے پھرشعور کی تیسری آنکھ کھلتی ہے۔ یہاں بہت سے سوال وجواب لکھنے سے قبل حاوی ہوتے ہیںـ اورجب تخلیق کار ممکن ہوجاتاہے کہ اس ناول یاافسانہ میں زندگی کا ایک نیاپہلو نکل کر سامنے آئے گا تو انہی تخلیقی محرکات کے ساتھ وہ لکھنے بیٹھ جاتاہے اوراسی لیے آغاز سے اب تک کے سفرمیں، میںنے کبھی اپنے آپ کو Repeatنہیں کیا۔ ہمہ جہت زندگی سے ہربار ایک نئی روشنی لے کر ، میں نئی کہانیوں کی دنیاآباد کرلیتاہوں۔ جیسے میرا نیاناول ہے۔ نالۂ شب گیر ۔ آپ کو یہاں ایک نئی عورت کا تصور ملے گا۔ عورت اقبال کے تصور ‘وجودزن سے ہے تصور کائنات میں رنگ’سے کافی آگے نکل گئی ہے۔ دراصل مردوں نے اب تک اسے نمائش یاچٹخارے کے طورپرپیش کیاہے۔ اب وہ اکھاڑے میں بھی ہے، سیاست میں بھی، وہ کہیں مردوں سے کم ترنہیںـبلکہ کئی مقام ایسے ہیں جہاں مرد احساس کمتری میں ہے اورعورت اس سے آگے نکل گئی ہےـ صدیوں کے جبرسے نکل کر عورت جب یہ کہتی ہے کہ یہ کمرہ میرا، یہ لیپ ٹاپ میرا اوریہ بدن میرا، میں جو چاہے کروں تومرد تہذیب، مذہب اورمعاشرے کی دہائی دیتاہوا اس پر الزامات لگانے لگ جاتاہے۔ـ مسلمان عورت کی بات کریں تو وہ اب تک جنت کی کنجی، دوزخ کا کھٹکا اوربہشتی زیورکی المیرامیں بندکردی گئی تھی ـنالۂ شب گیر کی عورت ایک ایسی عورت ہے جو بیوی، اہلیہ، شریک حیات، جیسے لفظوں کو سننا بھی گوارہ نہیں کرتی۔ اسے چوڑیاں پائل، ناز کی، تصویرکائنات جیسے لفظوں اورتشبیہوں سے نفرت ہے۔ وہ اپنے شوہر کو بیوی بلاتی ہے۔اوراس سے کہتی ہے تم گھرکا کام دیکھو۔ میں کافی ہوں باہر کے کام کے لیےـ تم گھر سنبھالو اورعیش کرو۔ لیکن وہ کوئی نفسیاتی مریضہ نہیں ہے۔ اگروہ صدیوں کے سفرمیں عورت کو داسی، طوائف جیسے ناموں میں سمٹی ہوئی دیکھنے کے بعد اگر آزاد ہونا چاہتی ہے تویہ بغاوت اس کے وجود میں آئے گی ہی ـسوسال پہلے رقیہ سخاوت حسین نے جب سلطانہ کا خواب لکھا تو ان کے سامنے یہ عورت خواب کے طورپرموجود تھی ۔ اب سوسال بعد حقیقت کے طورپر ـاس لیے عورت جب بغاوت کرتی ہے تو پہلی بغاوت خدا سے اوردوسری مردوں سے کرتی ہےـ دراصل لکھتے ہوئے میں جب تک تمام پہلوؤں پر غورنہ کرلوں، میں لکھنے نہیں بیٹھتا۔ ادب ڈرائنگ روم کی چیز نہیں ڈرائنگ روم سے نکل کر زمینی حقیقتوں کو سمجھناہوتاہےـ اورایک بڑی دنیاکا تعاقب کرنا ہوتا ہےـ

کامران: کیا ایسا ناول لکھنا جس میں بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر جیسے حساس واقعہ کا ذکرہو، حقیقی واقعات کو فکشن میں ڈھالاگیا ہو، تخلیقی نقطۂ نظر سے خطرناک نہیں تھا؟
ذوقی: آپ آتش رفتہ کا سراغ، کا ذکرکررہے ہیںـ ادب خطرے اٹھانے کا نام ہے۔ مشکل یہ ہے کہ عام ادیب جو سرکاری نوکرہے، ڈر ڈرکے لکھتاہےـ میںنے کبھی خوف اورخطرے کو زندگی میںراستہ نہیں دیا۔ حقیقی واقعات کو فکشن میں ڈھالتے ہوئے سب سے بڑی مشکل یہ ہوتی ہے کہ اسے صحافت یا رپو ٹنگ کا درجہ نہ دے دیاجائے۔ اس لیے حقیقی واقعات کو ادب بناتے ہوئے پھونک پھونک کر قدم اٹھاناہوتاہے۔ آتش رفتہ کا سراغ، کا کینواس بہت بڑاہے۔ ‘اردو’ اس کا دوسراحصہ ہے۔ جو مکمل ہے۔ میںجب اس ناول کو لکھ رہاتھا، ٦٧برسوں کا ہندوستان سامنے تھا۔ ہندوستان کی سیاست سامنے تھی۔ اورمیں یہ بھی دیکھ رہاتھا کہ ٢٥کروڑ آبادی ہونے کے باوجود مسلمان سہما ہو ا اقلیت کی طرح رہنے پر مجبور ہے ـ سیاسی پارٹیوں نے اسے محض ووٹ بینک بنادیاہے۔ ان ٦٧برسوں میں مسلمانوں کا صرف استعمال اوراستحصال کیاگیاہے۔اس لیے ایسے ناول کو تخلیق کرنے میں خطرہ تو تھا ہی ـ لیکن مجھے خوشی ہے کہ میں نے گہرائی سے ایک ایک پہلوکو سامنے رکھتے ہوئے لکھا ـ اورجنہوں نے بھی اس ناول کا مطالعہ کیا، انہوں نے یہ بات ضرور کہی کہ آپ نے یہ لکھاکیسے؟ تو صاحب، ادیب ہوں۔ خطرہ ا ٹھانا پڑتاہے۔ ادب میں ڈرگئے تو پھر آپ کیسے لکھ سکیں گے۔
کامران: شکریہ ذوقی صاحب۔ میرا اگلا سوال دراصل اسی سوال کی ایک کڑی ہے۔ بٹلہ ہاؤس انکاؤنٹر کے علاوہ بھی کئی ایسے واقعات یا انکاؤنٹر س ہوئے جس نے ہندوستان کی اقلیتی آبادی کومتأثر کیاـپھر آپ نے اسی واقعہ کو اپنے ناول کے لیے منتخب کیوں کیا؟

ذوقی: بٹلہ ہاؤس ‘ ناول کی صرف ایک کڑی ہےـ آپ غور کریں تو ٦٧ برسوں کا ہروہ واقعہ شامل ہے جس نے مسلمانوں کو اس ملک میں نہ صرف پریشان کیا بلکہ تیسرے درجے کا شہری بننے پر مجبور کیا۔ بٹلہ ہاؤس کا معاملہ کچھ یوں تھا کہ مجھے سروانٹس کے ناول ڈان کوئزوٹ کی یاد آگئی۔پولس محکمہ، ایجنسیاں ، میڈیا ایسی ایسی منطق لارہاتھا کہ ہنسی آرہی تھی ـ ناول کی تخلیق کے دوران میں باربار انکاؤنٹر والی جگہ پرگیا۔ اس ایک حادثے میں ٦٧برسوں کے مسلمانوں کا مکمل درد چھپاتھا کہ خونی سیاست کس طرح ایک جھوٹے واقعہ کو سچ بناتی ہے اورسیاست کس طرح مسلمانوں کو دہشت گرد بنارہی ہےـ مجھے احسا س ہواکہ ٦٧ برسوں کے درد کو اس حادثہ کے تناظر میں آسانی سے ناول کی شکل میں پیش کیا جا سکتا ہے اور اب ناول آپ کے سامنے ہے۔

کامران: کیا اس ناول کی تخلیق میں آپ نے متأثرہ افراد سے رابطہ کیا؟
ذوقی: رابطہ بھی کیا، مگراس بات کو جانیے کہ میں اس حادثہ پر ایک ادبی ناول لکھنے جارہاتھا۔روسی ناول نگار وں نے بھی اپنے عہد اورحقیقی واقعات سے فائدہ اٹھایاہےـ گو گول کی ڈیڈ سول کو ہی لے لیجئے۔ میں ناول کی تخلیق کے درمیان کئی بار اس علاقے میں گیا اوروہاں کے لوگوں سے رابطہ کیا۔
سوال: آپ کے یہاں جدید عہد کے ایسے مسائل پربھی توجہ دی گئی ہے جو دوسرے تخلیق کاروں کے یہاں نہیں ملتے۔ مثلا ٹکنالوجی کا غلط استعمال، بچوں پر ٹکنالوجی کے منفی اثرات، ہندوستانی مسلمانوں کی مٹتی ہوئی تہذیب وغیرہ۔ آخر کیاوجہ ہے کہ ان مسائل کی جانب دوسرے تخلیق کار توجہ نہیں دے رہے ہیں یا کم دے رہے ہیں؟

ذوقی (قہقہہ) : یہ تو دوسرے تخلیق کاروں سے پوچھیے۔کلاسیکی ادب کے نام پر آسمان یاچاند تاروں اورغالب داغ کی کہانیاں لکھنا بہت آسان کام ہے کامران صاحب۔ نئی دنیاکی تخلیقی اور نئی دنیا کی ڈسکوری کے بعد زندگی کے نئے مفہوم تلاش کرناخون کی الٹیاں کرنے جیساہےـ ہمارا ادیب ان چکروں میں کہاں پڑنے والاـ اسے ڈرائنگ روم چاہئےـ نیاسماج، نیامعاشرہ، نیاسینیریو اس کے سامنے کہاں ہےـنئی دنیا بھی اس کے سامنے نہیں ہےـ دراصل ہمارے زیادہ ترادیب ادب کو داغ کے عہد میں لے جارہے ہیںـ میں کہتاہوں ، صاحب ذراسانئی دنیا کی سیر بھی کر لیجئےـ

کامران: ہم عصر فکشن رائٹر میں آپ کس سے متأثر ہیںـ
ذوقی : خالد طور،مستنصرحسین تارڑ، رضیہ فصیح احمد، اشرف شاد، مرزا اطہر بیگ۔ مصطفی کریم نے بھی کئی اچھے ناول دیئے ہیںـ
کامران: آپ ایک صحافی بھی ہیں۔ صحافی اورادیب کے فرق کی مختصر الفاظ میں وضاحت کیجئے۔
ذوقی: ادب کا تعلق سیاست اورسماج سے بہت گہرا ہے ـصحافت صرف رپورٹنگ تک محدود ہے۔ ادب نظریہ کانام ہے۔ ادیب واقعہ یاحادثہ کو تراش کرادب بناتا ہے ـ اورایک وسیع منظرنامہ میں اسے پیش کردیتاہے۔
کامران: آج کی بھاگتی دوڑتی زندگی میں ناول پڑھنے والوں کی تعداد میں کمی واقع ہوئی ہے۔ آپ کس حد تک اتفاق کرتے ہیں؟

ذوقی: بالکل اتفاق نہیں کرتا۔ مجھے معاف کیجئے گا۔ قارئین کچرا ادب، پسند نہیں کرتےـ میں کہہ سکتاہوں، مجھے ہرروزکئی کئی فون ہندوستان اورباہرسے موصول ہوتے ہیں ـاورکہاجاتاہے کہ میں نے آپ کا فلاںناول پڑھاـ آپ کو تعجب ہوگا، مجھے بھی ہواکہ ان میں بھاری تعداد مولویوں کی اورمدرسوں کے طالب علم کی بھی ہےـ میراناول لے سانس بھی آہستہ اور آتش رفتہ کے سراغ کے کئی ایڈیشن شائع ہوچکے ہیں۔ اس سے ظاہر ہے کہ قاری تو موجودہے مگر سوال ہے کہ آپ قاری کو دے کیا رہے ہیں ؟ صاحب آج کا عام قاری بھی انڈیا ٹوڈے ، دی ہندو اوراسٹیٹس مین پڑھتاہے۔ آپ کچھ بھی لکھ کر اس کو بے وقوف نہیں بنا سکتے۔
کامران: اردو زبان ترقی کررہی ہے یازوال آمادہ ہے ؟
ذوقی: ابھی کہنا مشکل ہے۔ سوال یہ ہے کہ زبان زندہ کیسے رہتی ہےـ صرف ادب سے کسی زبان کو زندگی نہیں دی جاسکتیـ ہمارے یہاں ادب بھی کمزورلکھا جارہاہے اوراردو کا رشتہ روزی روٹی سے بھی منقطع ہے۔
کامران : آپ کی تحریریں اردو نیٹ جاپان پر بھی شائع ہوتی رہی ہیں۔ اردو نیٹ جاپان کے تعلق سے کچھ کہنا چاہیں گے؟

ذوقی: جاپان ایک ترقی یافتہ ملک ہے۔خوشی کا مقام ہے کہ جاپان جیسے ملک سے اردو زبان میں آن لائن اخبار شائع ہو رہا ہے۔ اردو نیٹ جاپان کی پوری ٹیم قابل مبارکباد ہے۔ اردو کے تعلق سے چھوٹی بڑی خبریں جاپان کے توسط سے ساری دنیا میں پڑھیں جا رہی ہیں، اس سے زیادہ خوشی کی بات اور کیا ہوگی۔کیا ہی اچھا ہو کہ آپ لوگ اردو ادب کے تراجم جاپانی زبان میں بھی پیش کریں۔
کامران: نئی نسل کو کوئی پیغام؟

ذوقی (قہقہہ): نئی نسل کو پیغام۔ نہیں صاحب۔ نئی نسل کو اب پیغام کی ضرورت نہیں ۔ نئی نسل سے ہمیں بہت کچھ سیکھنا ہے۔ نئی نسل بہت طاقتور ہے۔ اس کے پاس اپنا نظریہ ہے اورسب سے اہم بات نئی نسل زندگی کو اپنی شرطوں پر جینے پر یقین رکھتی ہے ـآپ کوئی پیغام دیں گے تووہ ہنسیں گے ـکیونکہ آپ کی دنیا ایک پرانی دنیاہوچکی ہے اورہمارے زیادہ تر لوگ نئی دنیا سے واقف بھی نہیں۔

Kamran Ghani
Kamran Ghani

انٹرویو: کامران غنی
رابطہ: مشرف عالم ذوقی : 9310532452
کامران غنی: 9312219509

Share this:

Yes 1 Webmaster

8,866 Articles
View All Posts
Nawaz Sharif
Previous Post وزیر اعظم نواز شریف کے خلاف 26 سال پرانی درخواست کی سماعت کے لئے بنچ تشکیل
Next Post شفقت حسین کی پھانسی دو روز کیلئے موخر، حکومت نے غیرقانونی کام کیا، عدالت
Shafqat Hussain

Related Posts

دنیا کا سب سے بڑا طیارہ بردار بحری جہاز ‘یو ایس ایس جیرالڈ آر فورڈ’ ریکارڈ تعیناتی کے بعد وطن واپس لوٹ گیا

May 1, 2026

لیبرڈے ;مشرقِ وسطیٰ بحران سے متاثرہ مزدوروں کے لیے حکومتی اقدامات..؟

April 30, 2026

مستقبل کی معیشت اسلام آباد مذاکرات کے تناظر میں

April 26, 2026

وائٹ ہاؤس پریس ڈنر میں فائرنگ، ٹرمپ اور میلانیا کو بحفاظت نکال لیا گیا،مشتبہ شوٹر کی شناخت 31 سالہ کول ٹامس ایلن کے طور پر ہوئی

April 26, 2026
© 2026 Yes Urdu. All rights reserved.
  • خبریں
  • تارکین وطن
  • شاعری
  • ویڈیوز – Videos
  • اشتھارات
  • دلچسپ اور عجیب
  • کالم
  • کرائم

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.

We use cookies to ensure you get the best experience on our website.