counter easy hit

پاکستان میں پھنسے افراد کی تازہ ترین. تحریر: سید حسنین عباس.

Letter

Letter

اٹلی۔(نمائندہ خصوصی) ہر روز سننے میں آتا ہے اور فیس بک پر بھی تمام لیڈر ہر روز لکھ رہے ہیں کہ انہوں نے اس مسلے کو حل کر دیا ہے اور اس کے باوجود ہر روز پاکستانیوں کو ہر روز ائیرپورٹ پر روکا جا رہا ہے.اور روکے جانے والوں پاکستانیوں کے ٹکٹ بھی ضائع ہوتے جا رہے ہیں،کوئی بھی اس معاملے پر سیاست کرنے سے پہلے سوچیں کہ جو پاکستانی بیچارے پاکستان میں پھنسے ہیں ان کا کیا حال ہو رہا ہے اور ہم لوگ یہاں بیٹھ کر غلط بیان دے کر انکو اور بھی تکلیف دیتے ہیں.اور انکے سرمایہ کا نقصان کروا رہے ہیں.
مرتے کو مارنا بیدردی سے-ہے بہت دور کی جوانمردی سے
بد قسمتی سے پاکستان ایمبیسی روم والے کچھ نہیں کر رہے.اور حکومت کو تو اسکی پرواہ بھی نہیں.
پلیز کوئی بھی کسی خبر کو شیئر نہ کرے جب تک کنفرم نہ ہو.کسی کا کوئی نقصان نہ کروائیں.
تازہ صورتحال میں PIA کے اٹلی آفس نے ایک سرکلر تمام ٹریول ایجنسی والوں کو بھیجا جا جس میں واضح طور پر لکھا ہے کہ اور سٹے والے اٹالین ایمبیسی میں دوبارہ سے ویزا کے لیے اپلائی کریں..کوئی دے دلا کر آ جاتے تو اور بات ہے میں اس ای میل کے سرکلر کو ساتھ لگا رہا ہوں آپ لوگ لازمی پڑھیں اور اسکے مطابق چلیں.
کل میرے ایک دوست نے پاکستان میں فارن آفس سے رابطہ کیا تو انہوں نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ اور سٹے والے دوبارہ ویزا کے لیے اپلائی کریں.
تمام پاکستانی واپس آتے ہوئے لازمی احتیاط برتیں.