counter easy hit

غوثیہ کالونی کے گٹر بند ، گند ا پانی گلیوں میں کھڑا ہونے سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنا

Ghousia Colony

Ghousia Colony

ننکانہ صاحب (محمدقمر عباس )غوثیہ کالونی کے گٹر بند ، گند ا پانی گلیوں میں کھڑا ہونے سے علاقہ مکینوں کو شدید مشکلات کا سامنااے ڈی سی سے اصلاح احوال کا مطالبہ۔ تفصیلات کے مطابق محلہ غوثیہ کالونی میں گٹروں کے بند ہونے سے گند ا پانی گلیوں میں کھڑا ہونے سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے پانی گلیوں میں کھڑا ہونے سے آمد ورفت میں شدید دقت کا سامنا ہے جگہ جگہ گند ا پانی کھڑا ہونے سے محلہ میں تعفن پھیل رہا ہے اور علاقہ مکین مختلف موذی امراض میں مبتلا ہورہے ہیں ٹی ایم اے کے عملہ کی بار بار توجہ اس طرف منظور کرائی گئی لیکن سب بیکار اہلیان محلہ غوثیہ کالونی چوہدری محمدا کرم ، محمد وارث ، محمد مشتاق ، محمد رمضان ڈوگر اور ملک اللہ رکھا وغیرہ نے اے ڈی سی جی ڈاکٹر شاہ زیب سے اپیل کی ہے کہ ہمارے محلہ غوثیہ کالونی کے بند گٹروں کی صفائی کروائی جائے ۔