counter easy hit

علاقہ میں فضائی آلودگی بڑھ جانے سے متعدد افراد کے سانس کی بیماریوں کا شکار ہو جانے کی بناء پر سخت احتجاج

Area protested

Area protested

شیخوپورہ(زاہد اعوان )شہر کے وسطی علاقہ ٹوکریانوالہ بازار کے سینکڑوں مکینوں نے علاقہ میں فضائی آلودگی بڑھ جانے سے متعدد افراد کے سانس کی بیماریوں کا شکار ہو جانے کی بناء پر سخت احتجاج کرتے ہوئے سماجی شخصیت چوہدری بدر منیر ایڈووکیٹ کی زیر قیادت احتجاجی مظاہرہ کیا ، مظاہرین نے کہا کہ غلہ منڈی میں برسیم کی صفائی کیلئے پنکھے چلائے جاتے ہیں جس کی وجہ سے برسیم کی مٹی دن رات اڑ کر منڈی سے ملحقہ بستیوں میں فضائی آلودگی پھیلا رہی ہے جس کا فوری طور پر سدباب کیا جائے۔