counter easy hit

محمدی ویلفیئرسوسائٹی لالہ موسیٰ کے زیراہتمام بائیسواں سالانہ فری آئی کیمپ 26مارچ کو ہوگا

Lala Musa Muhammad

Lala Musa Muhammad

لالہ موسیٰ(محمدمنشاء بٹ)محمدی ویلفیئرسوسائٹی لالہ موسیٰ کے زیراہتمام بائیسواں سالانہ فری آئی کیمپ 26مارچ کو نیازی ہسپتال جی ٹی روڈنزدسبزی منڈی لالہ موسیٰ میں شروع ہوگا،جہاں مریضوں کا چیک اپ کرکے ان کو آپریشن کیلئے منتخب کیاجائے گا،جبکہ 27مارچ تا29مارچ سول ہسپتال کیمپنگ گراؤنڈلالہ موسیٰ میں چیک اپ بھی جاری رہے گا اور آپریشن بھی وہیں ہونگے،فری آئی کیمپ میں مریضوں کے جدیدمشینری سے سفیدموتیا،کالاموتیاوغیرہ کے آپریشن ہونگے ،مریضوں کو ادویات ،عینکوں کے علاوہ صبح کا ناشتا،دوپہر،شام کاکھانابھی فری دیاجائے گا،محمدی فری آئی کیمپ کی اختتامی تقریب 31مارچ کو منعقدہوگی،جس میں علاقہ کی ممتازسماجی،سیاسی،کاروباری شخصیات شرکت کریں گی،محمدی ویلفیئرسوسائٹی لالہ موسیٰ کے ذمہ داران نے مخیرحضرات سے اپیل کی ہے کہ وہ فری آئی کیمپ کیلئے محمدی ویلفیئرسوسائٹی سے بھرپورمالی تعاون فرمائیں،یادرہے کہ محمدی ویلفیئرسوسائٹی لالہ موسیٰ ضلع گجرات کی ایک ناموراین جی او ہے جو گزشتہ 23سالوں سے انسانیت کی خدمت میں پیش پیش ہے،صدرنعیم اشرف چوہدری ،جنرل سیکرٹری حاجی ارشدمحمود،سرپرست اعلیٰ ڈاکٹرظفرامین نیازی،چیئرمین سپریم کونسل مہرمحمدرشیدکی قیادت میں محمدی ویلفیئرسوسائٹی لالہ موسیٰ ہرسال لالہ موسیٰ کے شہریوں اور مخیرشخصیات کے تعاون سے پانچ سوسے زائدافرادکو بینائی کے تحفے دے رہی ہے ،جبکہ اس کے علاوہ مستحق خاندانوں کو فری علاج معالجہ کی سہولتیں،ایمبولینس سروس،اور خدانخواستی کسی بھی قدرتی آفات کی صورت میں متاثرین کی بحالی کیلئے بھی محمدی ویلفیئرسوسائٹی پیش پیش ہوتی ہے۔