counter easy hit

لاہور: ٹریلر کی موٹرسائیکل کو ٹکر، 2افراد جاں بحق

Lahore: The Trailer hit the motorcycle, 2 killed

Lahore: The Trailer hit the motorcycle, 2 killed

لاہور میں رائے ونڈ روڈ پر تیزرفتار ٹریلر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار 2 طالب علم جاں بحق ہو گئے ہیں۔ حادثے کا شکار ہونے والے موٹر سائیکل سواروں کا تیسرا ساتھی شدید زخمی ہو گیا ہے۔

پولیس کے مطابق نجی یونیورسٹی کے 3طالب علم موٹر سائیکل پر رائے ونڈ روڈ پر جا رہے تھے۔ طالب علموں کو تیز رفتار ٹریلر نے پیچھے سے ٹکر مارنے کے بعد انہیں روند ڈالا۔ دونوں طالب علم شاہ نواز اور صابر علی موقع پر دم توڑ گئے تھے۔

ان کا تیسرا ساتھی شدید زخمی ہوگیا تھا، جس کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ جاں بحق ہونے والے طلباء میں ایک شیخوپورہ جبکہ دوسرا گوجرانوالہ کا رہنے والا تھا۔ جن کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کےے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔ پولیس نے ٹریلر ڈرائیور کو گرفتار کر لیا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website