counter easy hit

میکسیکو: آتش بازی مارکیٹ میں دھماکے، 29افراد ہلاک

Mexico: Blast in fireworks market kills 29 people

Mexico: Blast in fireworks market kills 29 people

میکسیکو کے شہر ٹولٹ پک کی آتش بازی کے سامان کی مارکیٹ میں دھماکہ ہوا ہے۔ دھماکے میں 29افراد ہلاک اور 70زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے بعض کی حالت نازک ہے۔

ذرائع کے مطابق دھماکوں کے بعد بازار میں آگ لگ گئی ہے۔ آگ بجھانے کی کوششیں جاری ہیں۔ ٹولٹ پک شہر میکسیکو کے دارالحکومت میکسیکو سٹی کے شمال میں 20میل کے فاصلے پر واقع ہے۔

ریسکیو ٹیموں کے ساتھ امدادی کارروائیوں کے لیے فوج بھی طلب کر لی گئی، جو زخمیوں فوری طبی امداد اور لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کررہے ہیں۔

ذرائع کہتے ہیں کہ مارکیٹ میں آگ اتنی شدید اور بری طرح لگی ہے کہ اس سے نکلتا دھواں کئی کلو میٹر دور سے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website