counter easy hit

لاہور: شہریوں کا لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ، ٹریفک جام

Lahore: Load shedding

Lahore: Load shedding

بتی چوک راوی روڈ کے مکینوں نے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے میٹرو بس بند کر دی
لاہور (یس اُردو) لاہور میں طویل لوڈ شیڈنگ کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بتی چوک پر رہائشیوں نے دھرنا دے دیا ، میٹرو بس سروس روک لی ۔بتی چوک راوی روڈ کے مکینوں نے لوڈشیڈنگ کے خلاف احتجاج کیا اورمیٹرو بس بند کر دی ، احتجاج کے باعث ٹریفک جام ہو گیا اور دور دور تک گاڑیوں کی لمبی لمبی قطاریں لگ گئیں ۔ مظاہرین نے ٹائروں کو آگ بھی لگا دی اور واپڈا کے خلاف نعرے بازی کی ۔