counter easy hit

افغانستان کا پاکستان میں کارروائی کیلئے دہشت گردوں کو تیار کئے جانے کا انکشاف

Afghanistan revealed

Afghanistan revealed

افغانستان نے پہلے سرحد پر فائرنگ کی اب دہشت گردوں سے گٹھ جوڑ کر لیا۔ پاکستان میں کارروائی کے لیے 80 سے سو دہشت گرد تیار کئے جانے ک انکشاف جنہیں افغان نیشنل آرمی کی پشت پناہی حاصل ہے۔
لاہور: (یس اُردو) پہلے سرحد پر فائرنگ اب دہشت گردوں کے ساتھ گٹھ جوڑ۔ افغانستان اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آیا۔ افغان حکومت اور افغان نیشنل آرمی نے پاکستان سے فرار ہونے والے دہشت گردوں کی پشت پناہی شروع کر دی۔ اسی سے سو دہشت گردوں پر مشتمل جماعت الاحرار نامی دہشت گرد گروپ تیار کیا گیا ہے جو پاکستان میں اہم مقامات اور سیکورٹی فورسز کو نشانہ بنا سکتا ہے۔ دنیا نیوز نے محکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے پولیس کو بھجوائے گئے مراسلے کی کاپی حاصل کر لی۔ مراسلے میں انکشاف کیا گیا ہے کہ افغان اداروں نے جماعت الاحرار نامی دہشت گرد گروپ کو پاکستان میں دہشت گردی کا ٹاسک دیا ہے۔ اس گروپ کے اہم کارندے سیف الرحمن عرف قاری ایوب شب قدر اور ناصر عرف خیر الرحمان مہمند ایجنسی کے رہائشی ہیں۔ دونوں دہشت گرد اس وقت افغان صوبے ننگر ہار میں موجود ہیں۔ مراسلہ ملنے کے بعد اہم مقامات کی سیکورٹی سخت کر دی گئی۔