counter easy hit

ایف بی آر بیرون ملک موجود پیسہ واپس لانے کے لیے سرگرم

FBR working

FBR working

ذرائع کے مطابق سوئس حکام نے پیسہ واپس لانے کیلئے پاکستانی قوانین میں ترامیم تجویز کیں اور اپنی گائیڈ لائن بھی پیش کی
کراچی (یس اُردو) ایف بی آر نے آف شور کمپنیوں میں لگایا گیا سرمایہ واپس پاکستان لانے کی منصوبہ بندی شروع کر دی ۔ایف بی آر آف شور کمپنیوں کا پیسہ ملک میں واپس لانے کے لیے متحرک ہو گئی ۔ سوئس حکام نے پیسہ واپس لانے کا نسخہ بتا دیا ۔ذرائع کے مطابق سوئس حکام نے پیسہ واپس لانے کیلئے پاکستانی قوانین میں ترامیم تجویز کیں اور اپنی گائیڈ لائن بھی پیش کی ۔ پاکستانی حکام کا کہنا ہے کہ سوئس اور پاکستانی حکام نے دونوں ممالک کے قوانین کا جائزہ لیا اور معلومات کے تبادلے سمیت دیگر قوانین میں پیچیدگیاں دور کرنے پرتبادلہ خیال کیا ۔پاکستانی حکام پیر کو سوئس حکام سے ملاقاتوں پر وزیر خزانہ اسحاق ڈار کوبریفنگ دیں گے ۔