لاہور کے علاقے شادباغ میں ڈولفن فورس اور مشکوک افراد کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک راہ گیر لڑکا جاں بحق ہو گیا، واقعے میں ایک نوجوان زخمی بھی ہوا ہے۔

واقعے کے بعد ملزمان باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ زخمی نوجوان کو طبی امداد کے لیے اسپتال پہنچایا گیا۔
جاں بحق ہونے والے 14 سالہ لڑکے کے لواحقین نے جنازہ رکھ کر سڑک بند کر دی اور احتجاج کیا۔








