counter easy hit

لاہور: گھر پر قبضہ، خاتون کا بیٹیوں کیساتھ مال روڈ پر دھرنا

Lahore: control

Lahore: control

حصول انصاف کے لئے حوا کی بیٹیاں سٹرک پر پہنچ گئی ۔ خودکشی کی کوشش کرنے والی خاتون اور اس کے بچے انصاف کے لیے رو رو کے دہائیاں دیتے رہے۔
لاہور: (یس اُردو) کیولری گراؤنڈ لاہور کی رہائشی خاتون حرا عثمانی اپنے مکان پر قبضے کیخلاف بچوں سمیت احتجاج کیلئے نکل کھڑی ہوئی۔ دو بچیوں اور بیٹے کے ساتھ مال روڈ پر لیٹ کر خودکشی کی کوشش کرتی رہی۔ لوگوں نے روکا تو وہ پولیس کیخلاف دہائیاں دینے لگی۔ متاثرہ خاتون حرا عثمانی نے الزام لگایا کہ پولیس نے اسے بے گھر کرنے کے بعد رات بھر تھانے میں رکھا۔ خاتون کے احتجاج سے ٹریفک کی روانی بھی بری طرح متاثر ہوئی۔