counter easy hit

کراچی: رینجرز اور پولیس کی کارروائیاں، دہشت گردوں سمیت 21 ملزمان گرفتار

terrorists, including

terrorists, including

کراچی میں رینجرز اور پولیس نے مختلف کاروائیوں میں دہشت گردوں ، ٹارگٹ کلرز اور بھتہ خوروں سمیت 21 ملزمان کو گرفتار کرکے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کرلیا ۔
کراچی: (یس اُردو) کراچی کے مختلف علاقوں میں رینجرز نے کارروائی کر کے 10دہشت گروں کو گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ۔ رینجرز حکام کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیموں سے ہے ۔ رینجرز نے صدر اور لیاری کے علاقوں میں بھی کاروائی کر کے 3 گینگ وار ملزمان گرفتار کر کے اسلحہ برآمد کر لیا ۔ گرفتار ملزمان ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث ہیں جبکہ صدر کے علاقے سے پولیس نے 6 مفرور ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ گرفتار ملزموں سے اسلحہ اور 2 مسروقہ موٹرسائیکل بھی برآمد کی گئی ۔ پولیس کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف ضلع کورنگی میں مقدمات درج ہیں جبکہ اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ نے لائنز ایریا میں چھاپہ مار کاروائی کر کے 2 اسٹریٹ کرمنل گرفتار کر کے انکے قبضے سے اسلحہ اور مسروقہ سامان برآمد کر لیا۔