counter easy hit

سائیں سرکار پر الزامات کی بوچھاڑ، اپوزیش آج حیدر آباد، عمر کوٹ میں مظاہرے کریگی

SAE sprayed

SAE sprayed

گرینڈ ڈیموکریٹک الائنس سندھ نے صوبائی حکومت کیخلاف آج حیدر آباد میں ریلی اور عمر کوٹ میں جلسے کا اعلان کر دیا، ذوالفقار مرزا کہتے ہیں سندھ حکومت وینٹی لیٹر پر چل رہی ہے۔
حیدر آباد: (یس اُردو) سائیں سرکار کی حکومت کیخلاف سندھ کے رہنما اکٹھے ہو گئے، لطیف آباد میں پریس کانفرنس میں پیر پگاڑا، ارباب غلام رحیم، ذوالفقار مرزا اور دیگر نے سندھ حکومت پر الزامات کی بوچھاڑ کر دی۔ پیر پگاڑا نے آج حیدر آباد سے ریلی نکالنے اور عمر کوٹ میں جلسے کا اعلان کر دیا۔ انہوں نے کہا کہ عوام اپنے ساتھ ناانصافیوں کے خلاف ریلی اور جلسے میں شرکت کریں گے۔ذوالفقار مرزا کا کہنا تھا کہ سندھ حکومت وینٹی لیٹر پر ہے، رینجرز کے متحرک ہونے پر حکمرانوں کے لوٹ مار کے دروازے بند ہو گئے۔ ارباب غلام رحیم نے کہا کہ سندھ کی جلا وطن حکومت کو دبئی سے چلایا جا رہا ہے۔ ممتاز بھٹو کا کہنا تھا کہ وہ پاکستان آج تک نہیں بنا جس کا آزادی کے وقت وعدہ کیا گیا تھا۔