counter easy hit

حیرت انگیز کیچ پر کوہلی بھی ہکا بکا

کرکٹ کی دنیامیں عموماََ کیچ پکڑنے کو بہت اہمیت دی جاتی ہے اور اگر یہ کیچ کسی مضبوط حریف کا ہو تو پھر کیا ہی کہنے۔ کرکٹ کی دنیا میں ایسا ہی حیرت انگیز لیکن شاندار کیچ اُس وقت دیکھنے کو ملا جس نے سب کو حیران کردیا۔

انڈین پریمئر لیگ میں رائل چیلنجرز بینگلور اور دہلی ڈیئردیلوز کا سنسنی خیز میچ جاری تھا اور بھارتی Kohli was also stuck on the amazing catchکرکٹر ویرات کوہلی بیٹنگ کر رہے تھے کہ اسی دوران کوہلی نے شاندار ہٹ کیا لیکن فیلڈ پر کھڑے نیوزی لینڈ کے کھلاڑی نے چھلانگ لگا کر کیچ کرلیا۔

اپنے اس شاندار کیچ پر جہاں خود بے یقین ہوئے وہیں ویرات کوہلی بھی ہکا بکا رہ گئے جبکہ کرکٹ لووز دنگ رہ گئے۔

حیرت انگیز کیچ پر کوہلی بھی ہکا بکا

اس منفرد کیچ پر ویرات کے آؤٹ ہونے کے باوجود دہلی ڈیئردیولز جیت تو نہ سکے تاہم اس کیچ کی ویڈیو وائرل ہوچکی ہیں۔