counter easy hit

ہزاروں افراد کا ایک ساتھ مارشل آرٹ پرفارم کرنے کا مظاہرہ

آپ نے اکثر نوجوانوں کو مارشل آرٹ کا شاندار مظاہرہ پیش کرتے دیکھاہوگا لیکن جنوبی کوریا میں ہزاروں افراد نے مارشل آرٹ پرفارم کرنے کا شاندار مظاہرہ کچھ اس انداز سے کیا کہ عالمی ریکارڈ بنا ڈالا۔

Thousands of people demonstrate performing martial artsجنوبی کوریا کے دارلحکومت سیؤل میں 8,800 افراد ایک ساتھ نیشنل اسمبلی کے سامنے جمع ہوئے اور روایتی لباس زیب تن کرکے تائیکوانڈو پرفارم کرنے کا ایسا شاندارمظاہرہ پیش کیا کہ ناصرف لوگوں کو حیران کردیا بلکہ عالمی ریکارڈبھی قائم کرڈالا۔ اس ریکارڈ کو قائم کرنے میں نا صرف بڑوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی بلکہ بچے بھی خوب پرفارمنس دیتے نظرآئے۔