counter easy hit

برہان وانی نے گولی چلائے بغیر تحریک آزادی کو بیدار کیا ،مشال ملک

مقبوضہ کشمیر کے مشہور حریت رہنماء محمد یاسین ملک کی اہلیہ مشال ملک نے کہاہے کہ بھارت اپنی گھناونی سازشوں کے ذریعے مقبوضہ کشمیر کی حریت قیادت کو کمزور کرنا چاہتاہے۔

ناروے کے دارالحکومت اوسلو پہنچنے کے بعد سفارتخانہ پاکستان میں نارویجن پاکستانی کمیونٹی کے اجتماع سے خطاب میں مشال ملک نے کہاکہ بھارت نے کشمیریوں پرمظالم کی انتہا کردی ہے، لیکن عالمی طاقتیں خاموش ہیں۔

The martyrdom of the martyrdom of the martyrdom, Mulal Malik, was shocked without shootingانھوں نے عالمی برادری کی توجہ دلاتے ہوئے کہاکہ 8 سالہ معصوم آصفہ پر جنسی تشدد اور اس کا قتل انسانیت کو جھنجوڑنے کے لیے کافی ہے، اس طرح کے واقعات کا مقصد کشمیرکے لوگوں کو خوفزدہ کرنا ہے تاکہ لوگ نفسیاتی طور پر ڈر کر کشمیر سے بھاگ جائیں، بھارت مقبوضہ خطےمیں کشمیریوں کی اکثریت کو اقلیت میں تبدیل کرنا چاہتاہے۔

انھوں نے مزید کہاکہ شہید برہان وانی ایک عظیم کشمیری نوجوان تھے، جنہوں نے ایک گولی بھی نہیں چلائی لیکن وہ کالے قوانین کے خلاف اٹھ کھڑے ہوئے ، بھارتی فورسز نے انہیں اس لیے شہید کیا کہ انہوں نے اپنی جدوجہد کے ذریعے کشمیریوں کو ایک بار پھر بیدار کردیا تھا۔

برہان وانی نے گولی چلائے بغیر تحریک آزادی کو بیدار کیا ،مشال ملک

اس موقع پر ناروے میں پاکستان کی سفیر محترمہ رفعت مسعود، کشمیرسکینڈے نیوین کونسل ناروے کے سیکرٹری جنرل خرم خان، دیگر کمیونٹی رہنماووں بشمول بزرگ دانشور محمد انورصوفی نے بھی خطاب کیا۔

بعدازاں انورصوفی نے کشمیرپر اپنی کتاب بھی مشال ملک کو پیش کی، نقابت کے فرائض سفارتخانے کی ہیڈآف چانسری طیب زیب عباسی نے انجام دیئے اور دونارویجن پاکستانی شاعروں ڈاکٹرسید ندیم حسین اور محمد ادریس نے کشمیرکے حوالے سے نظم پڑھی۔

مشال ملک نے کہاکہ بھارتی افواج تمام ترمظالم کے باوجود کشمیریوں کے جذبے حریت کو کچل نہ سکی، آزادی پسند کشمیری اپنے حق خودارادیت کے لیے جدوجہد کررہے ہیں،میرے دورہ ناروے کا مقصد بھی یہی ہے کہ کشمیریوں کے حق کے بات کروں اور کشمیریوں پر مظالم کے خلاف بین الاقوامی حمایت حاصل کروں۔

پاکستان کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں مشال ملک نے کہاکہ پاکستان مقبوضہ کشمیرکے عوام کے دلوں میں بستا ہے اور وہ ہمیشہ ان احساسات کا اظہار مختلف مواقع پر کرتے رہتے ہیں۔ خاص طور پر شہدا کے جنازوں اور دیگر اجتماعات کے دوران پاکستان کا پرچم لہرایا جاتاہے اور پاکستان زندہ باد کے نعرے لگائے جاتے ہیں۔

بعدازاں، روزنامہ جنگ سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے مشال ملک نے کہاکہ وہ کشمیرکے حوالے سے بڑی امیدیں لے کرناروے آئی ہیں، امید ہے کہ ان کے دورہ ناروے کے اچھے نتائج مرتب ہوں گے۔

مشال ملک ناروے میں اپنے قیام کے دوران لٹریچر ہاوس اوسلو میں سیمینار سے خطاب کرینگی اور اہم سیاسی و سماجی شخصیات سے ملاقاتیں کریں گے۔