counter easy hit

تجاوزات خاتمہ کچہری میں سائلین کے بیٹھنے کے لیے پارک کا قیام قابل تقلید کارنامہ ہے،ڈکا محی الدین ڈار،

 King Khan...

King Khan…

سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)ویلڈن اے سی شعیب نسوانہ:شہر سے ناجائز تجاوزات خاتمہ کچہری میں سائلین کے بیٹھنے کے لیے پارک کا قیام قابل تقلید کارنامہ ہے ان خیالات کا اظہار جنرل کونسلر ڈکا محی الدین ڈار،سماجی راہنماراجہ شفقت ، معروف تاجران محمد اکرام بٹ ، غضنفر علی بٹ،ملک ندیم نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا انہوں نے مزید کہاکہ ماضی قریب میں دیکھاجائے تو ناجائز تجاوزات کی وجہ سے لوگوں کا بازار میں خریداری کرنایا یہاں سے گزرنا مشکل ترین عمل بن چکاتھا جس کی وجہ سے مین بازار سمیت دوسرے کاروباری مراکز میں خریداروں نے آنا کم کردیا تھا جبکہ انتظامیہ اور دکانداروں کے درمیان کھنچاتانی معمول بن چکی تھی لیکن اے سی شعیب نسوانہ نے تھوڑے عرصے میں تاجروں کے ساتھ مل کرناجائز تجاوزات کا خاتمہ کر شہر کی حالت بدل دی ہے آج سرائے عالمگیر میں خریدار خاص کر خواتین باآسانی خریداری کر سکتی ہیں جس پر ہم اے سی شعیب نسوانی اور ان کی پوری ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتے ہی اور امیدکرتے ہیں کہ وہ آئندہ بھی عوام کو سہولیات کی فراہمی کے لیے بھرپور کام کریں گے