counter easy hit

چوہدری عابد رضا کا مقابلہ درشنی پہلوانوں کے بس کی بات نہیں وقت آنے پر دھول چٹا دینگے،راجہ اسلم خان

Chaudhry Abid Raza

Chaudhry Abid Raza

سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی) چوہدری عابد رضا آف کوٹلہ کا مقابلہ درشنی پہلوانوں کے بس کی بات نہیں وقت آنے پر دھول چٹا دینگے، ہماری تمام تر ہمدردیاں، ان خیالات کا اظہار مسلم لیگ ن سرائے عالمگیر کے اہم راہنما راجہ اسلم خان نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ ن الیکشن جیتنے کے لیے ماضی کی اچھی کارکردگی اور قابلیت پہلی شرط ہے جس سے مخالفین محروم ہیں جبکہ ایم این اے چوہدری عابد رضا نے قبضہ گروپوں اور منشیات فروشوں کی نفی اور تھانے کچہری کی سیاست کا خاتمہ کرکے عوام کے دلوں میں جگہ بنائی ہے ان کے دور میں ہونے والے ترقیاتی کام ان کی قابلیت اور عوام سے محبت کا منہ پولتا ثبوت ہیں انہوں نے کہا کہ ا ہلیان علاقہ اپنے حلقے کو سیاسی اکھاڑہ بنانا چاہتے ہیں نہ ہی ہمیں نمود و نمائش کی عادت ہے لیکن مخالفین کو بتا دینا چاہتے ہیں کہ ہماری تمام تر ہمدردیاں، اور محبتیں ایم این اے چوہدری عابد رضا آف کوٹلہ گروپ کیساتھ ہیں اور وقت آنے پر ثابت بھی کریں گے۔