counter easy hit

عوام کو سہولیات کی فراہمی حکومت کا فرض اور عوام کا حق ہے،چوہدری خان احمد

Ahmed Khan

Ahmed Khan

سرائے عالمگیر(صغیر راٹھور)عوام کو سہولیات کی فراہمی حکومت کا فرض اور عوام کا حق ہے مگر بد قسمتی سے مسلم لیگ ن کی حکومت عوام کو مزید سہولیات تو دوکنار ہلکا ساریلیف دینے میں بھی مکمل ناکام ہوچکی ان خیالات کا اظہار کسان بورڈ کے اہم رہنما چوہدری خان احمد نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہعوامی ترقی و خوشحالی کے وعدے پر ووٹ لینے والی مسلم لیگ ن کی ناکام پالیسیوں کے باعث مہنگی بجلی اور لوڈ شیڈنگ سمیت سابقہ بحرانوں کا حل تاحال ممکن نہیں ہوسکا جبکہ منڈی میں سرمایہ داروں کی من مانیوں کی وجہ سے کسان بد حالی کا شکار ہے میاں برادران کو یاد رکھنا ہوگا کہ کسان خوشحال ہوگا تو ملک ترقی کرے گا ورنہ ماضی کی حکومتوں کی طرح لارے لپے کی سیاسی اب زیادہ دیر کامیاب نہیں ہوگیانہوں نے اپنے بیان میں مطالبہ کیا کے میاں برادران اگر تاریخ میں کامیاب حکمران بننا چاہتے ہیں تو ماضی کی پالیسیوں کو چھوڑ غریب عوام اور کسان کی فکر کریں کیونکہ ان لوگوں کی دعائیں انھیں تاریخ میں زندہ رکھیں گی۔