counter easy hit

مسلہ کشمیر پیپلز پارٹی کے قیام کی بنیاد بنی پیپلز پارٹی کشمیریوں کو اکیلا نہیں چھوڑے گی، صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر

مسلہ کشمیر پیپلز پارٹی کے قیام کی بنیاد بنی پیپلز پارٹی کشمیریوں کو اکیلا نہیں چھوڑے گی، صدر پیپلز پارٹی آزاد کشمیر چوہدری لطیف اکبر

کوٹھی کنٹرول لائن: وزیراعظم پاکستان پاکستان کی سیاسی قیادت کے ہمراہ کنٹرول لائن دورہ کریں حکومت پاکستان پاکستان کی دفاع لائن پر بسنے والوں کی زندگیوں کے تحفظ کے لئے حفاظتی بنکر تعمیر کرنے کا بندوبست کرے ہم وزیراعظم پاکستان کے امن کی طرف اقدام کی سراہتے ہیں لیکن وزیر امور کشمیر کا کنٹرول لائن کا ادھورے دورے نے کشمیریوں کو مایوس کیا بھارت نے ہمیشہ پاکستان پر جنگ مسلط کی ہے اور خطہ کو آتشین اسلحہ کا ڈھیر بنا دیا ہے اگر خدا نخواستہ بھارتی کی ہٹ دھرمی سے جنگ چھڑ گئی تو یہ خطہ ہی نہیں پوری دنیا اس کے لپیٹ میں آسکتی ہے پاکستان پیپلز پارٹی کی بھارتی قابض فوج کے مورچوں کے سامنے پاک فوج سے اظہار یکجہتی ریلی کنٹرول لائن پر بھارتی قابض فوج کے خلاف شدید نعرہ بازی، پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر ضلع جہلم ویلی، ہٹیاں بالا کے زیر اہتمام ہٹیاں بالا تا لائن آف کنٹرول چکوٹھی پاک فوج زندہ باد اور دفاع پاکستان ریلی پیپلز پارٹی کے کارکنان کی فلک شگاف نعرہ بازی سے لائن آف کنٹرول کی فضا گونجتی رہی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر، صاحبزادہ اشفاق ظفر، جاوید ایوب، بازل نقوی کی قیادت میں پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے مرکزی نائب صدر صاحبزادہ محمد اشفاق ظفر کی جانب سے منعقدہ ضلعی ہیڈ کوارٹر ہٹیاں بالا سے لائن آف کنٹرول چکوٹھی تک پاک فوج زندہ باد، دفاع پاکستان ریلی نکالی گئی پیپلز پارٹی کے کارکنان کی چکوٹھی بازار میں بھارتی مورچوں کے سامنے پاک فوج زندہ باد بھارت مخالف نعرے بازی کی گئی ہٹیاں بالا،

چناری اور لائن آف کنٹرول چکوٹھی میں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر کے صدر چوہدری لطیف اکبر، اشفاق ظفر، بازل نقوی، جاوید ایوب، شوکت جاوید میر مبارک حیدر، راجہ بشارت، سردار نوید، مفتی فضل الرسول، راجہ پرویز اقبال، شفیق کاظمی، خواجہ ناصرالدین چک اور دیگر نے کہا کہ آزاد کشمیر کا بچہ بچہ پاک فوج کے ساتھ دشمن کا مقابلہ کرنے کے لیے کھڑا ہے بزدل دشمن ریاست کے دونوں اطراف ظلم کی نئی داستانیں رقم کر رہا ہے مقبوضہ کشمیر کے عوام کو پیلٹ گنوں اور آزاد کشمیر کے عوام کو گولہ باری کر کے شہید کیا جا رہا ہے بھارت کی جانب سے حالیہ کشیدگی میں پاک فوج نے پھر پور جواب دے کر بھارتی گنوں کو خاموش کروایا جس پر ہم پاک فوج کو سلام پیش کرتے ہیں وفاقی اور آزاد کشمیر حکومتیں لائن آف کنٹرول کے رہائشیوں کے لیے اعلی معیار کے بنکر تعمیر کرنے کے فوری اقدامات کریں تانکہ لائن آف کنٹرول پر بسنے والے بھارتی جارحیت کے دوران نقل مکانی کے بجائے پاک فوج کے شانہ بشانہ دشمن کو منہ توڑ جواب دینے میں اپنا کردار ادا کریں بین الاقوامی برادری مقبوضہ کشمیر اور لائن آف کنٹرول پر بھارتی جارحیت کا فوری نوٹس لیتے ہوئے ظلم و ستم بند کروانے کے لیے اپنا کردار ادا کرے اقوام متحدہ کشمیر کے حوالہ سے اپنی قرارداد کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کروائے تانکہ جنوبی ایشیاء کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کا امن خطرے میں نہ رہے بھارتی جارحیت کے باعث جنوبی ایشاء کے ساتھ ساتھ پوری دنیا کا امن خطرے میں پڑا ہوا ہے پیپلز پارٹی کے قائدین نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت اور کارکنان اپنی مسلح افواج پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑے ہیں اگر ہمیں وطن کے لیے جان کی قربانی بھی دینا پڑی تو اس سے بھی دریغ نہیں کریں گے یاد رہے کہ پیپلز پارٹی کی ریلی کے دوران وزیراعظم راجہ فاروق حیدر کا قافلہ بھی لائن آف کنٹرول چکوٹھی پہنچا دونوں پاٹیز کی جانب سے ایل او سی کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا