counter easy hit

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اظہر مسعود کی بیماری کے متعلق بیان کو بھارت نے سنجید ہ لیا

کراچی: بھارتی اخبار کے مطابق دہشت گردی کے آئندہ کسی بھی حملے کی صور ت میں بھارت کے پاس تمام آپشن کھلے ہیں۔پاکستان پر عالمی دباؤ بڑھایا جارہا ہے کہ وہ دہشت گردی کیمپوں کے خلاف ٹھوس اقدامات کرے۔ اگر یہ نیا پاکستان ہے تو نئی کارروائی دیکھنا چاہتے ہیں، بالاکوٹ حملے کا مقصد باور کرانا تھا کہ بھارت پاکستان میں آکر ان کیمپوں پر اسٹرائیک کی صلاحیت رکھتا ہے۔بھارت کی توجہ اب دہشت گردی سے لڑنے پر ہے،وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے اظہر مسعود کی بیماری کے متعلق بیان کو بھارت نے سنجید ہ لیا ،قریشی کے بیان سے ظاہر ہوتا ہے کہ اظہر مسعود پاکستان میں ہیں اورحکام جیش محمد کے ساتھ رابطے میں ہیں۔یہ انٹرویو مسعود اظہر پر اقوام متحدہ کی پابندی کے متعلق بھارتی موقف کو مضبوط کرتا ہے۔ بھارتی پائلٹ کی واپسی پاکستان پر عالمی دباؤ کا نتیجہ ہے۔پاک بھارت مذاکرات کا مستقبل فنانسل ایکشن ٹاسک فورس کے جون میں جائزہ اجلاس سے قبل پاکستان کے اقدامات پر ہے۔ پہلے پاکستان دہشت گردی کےکیمپپ بند کرے پھر بات چیت کے معاملے کو دیکھا جاسکتا ہے۔ بھارتی اخبار’’ہندوستان ٹائمز‘‘ نے ذرائع کے حوالے سے کہا کہ مستقبل میں دہشت گردی کی کسی بھی کارروائی کی صورت میں بھارت کے پاس تمام آپشن دستیاب ہیں ۔ بالاکوٹ حملے میں یہ واضح کرنا تھا کہ بھارت کے پاس پاکستان میں دہشت گرد گروپوں کے کیمپوں پر اسٹرائیک کرنے کی صلاحیت ہے ۔دوسری طرف عالمی تحقیقی اداروں نے بھی بالاکوٹ میں بھارتی جارحیت میں کسی جانی نقصان کی تردید کردی ہے۔ برطانوی اخبار ʼدی گارجین ʼ کی رپورٹ میں آزاد ذرائع سے حاصل ہونے والی سیٹلائٹ تصاویر کے بعد پاکستان میں جارحیت کے بھارتی دعووں پر شک و شبے کا اظہار کیا گیا۔ اٹلانٹک کونسل کی ڈیجیٹل فرانزک ریسرچ لیب نے بھارت کی جارحیت کی جگہ کی شناخت کی اور وہاں ہونے والے نقصان کی ابتدائی رپورٹ پیش کی۔