counter easy hit

دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منا رہے ہیں

کنٹرول لائن کے دونوں جانب اور دنیا بھر میں کشمیری آج یوم حق خود ارادیت منارہے ہیں، عوامی احتجاج کو روکنے کے لیے مقبوضہ کشمیر کی کٹھ پتلی حکومت نے سید علی گیلانی، میر واعظ عمر فاروق سمیت بیشتر حریت قیادت کو نظربند کردیاہے۔

Kashmir is celebrating the right to self-determination today in all over the worldیوم حق خود ارادیت کے موقع پر کشمیریوں نےبھارتی تسلط سے آزادی حاصل کرنے تک جدوجہد جاری رکھنے کے عزم کا عادہ کیا ہے۔ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 1949 میں آج ہی کے روز قرارداد منظور کی تھی جس کے مطابق کشمیریوں کو یہ حق دیا گیا تھا کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرسکتے ہیں۔ اس دن کی یاد میں دنیا بھر میں کشمیری ہر سال 5 جنوری کو یوم حق خود ارادیت مناتے ہیں۔ کشمیر میڈیا سروس کی ایک رپورٹ کے مطابق حریت رہنما اور جموں و کشمیر لبریشن فرنٹ کے چیئرمین محمد یاسین ملک نے اپنے بیان میں کہا کہ بھارت نے کشمیر کو ایک بڑی جیل میں تبدیل کردیا ہے، جہاں لوگوں کو گرفتار کرنا، حریت رہنماؤں کو نظربند کرنا اور کرفیو اور پابندیاں لگانا روز کا معمول بن گیا ہے۔