counter easy hit

کراچی: سانحہ پشاور کے شہدا کیلئے ایم کیوایم کے مرکز پر شمعیں روشن

Candles

Candles

کراچی (یس ڈیسک) سانحہ پشاور کے شہدا کے لئے ایم کیوایم کے مرکز نائن زیرو پر شمعیں روشن کی گئیں۔ اس موقع پر رابط کمیٹی کے علاوہ طلبا وطالبات، سول سوسائٹی، سیاسی جماعتوں کے وفود اور تاجر برادری نے بھی شرکت کی۔ سانحہ پشاور کے شہدا کی یاد میں ایم کیو ایم کے مرکز میں منعقدہ تقریب کے شرکا نے سانحہ پشاور کو دہشت گردی کا بدترین واقعہ قرار دیا۔ ان کا کہنا تھاکہ معصوم بچوں اور خواتین کو نشانہ بنانے والے سب سے بڑے بزدل ہیں۔ اس طرح کے واقعات سے قوم کے حوصلے پست نہیں ہوں گے۔

رہنما ایم کیو ایم وسیم اختر کاکہنا تھا کہ اس وقت تمام سیاسی جماعتوں کو مل کر دہشت گردی کا سامنا کرنا ہوگا ۔بچوں کی بڑی تعداد بھی اس سانحے پر غم زدہ تھی۔ بچوں کا کہنا تھا کہ اس طرح کے واقعات سے وہ خوف زدہ نہیں ہوں گے۔رابط کمیٹی کے ارکان کے علاوہ سیاسی جماعتوں کے وفود۔ علمائے کرام اور مختلف شعبہ جات کے لوگوں نے بھی تقریب میں شرکت کی۔ اس موقع پر زخمیوں کی جلد صحتیابی کے لیے دعاؤں کے علاوہ شہدا کے ایصال ثواب اور سوگوار لواحقین سے مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا گیا۔