counter easy hit

جماعت اسلامی کے تحت کراچی پریس کلب میں سقوط ڈھاکا کانفرنس

Liaqat Baloch

Liaqat Baloch

کراچی (یس ڈیسک) جماعت اسلامی کے زیر اہتمام کراچی پریس کلب میں سقوط ڈھاکا کانفرنس منعقد کی گئی، جس میں جماعت اسلامی کے رہنماؤں سمیت سماجی اور صحافتی تنظیموں کے نمائندوں نے شرکت کی۔ سقوط ڈھاکا کے حوالے سے جماعت اسلامی کراچی کے تحت سقوط ڈھاکہ کل اور آج کے عنوان سے سیمینار کراچی پریس کلب میں ہوا۔

جماعت اسلامی پاکستان کے سیکریٹری لیاقت بلوچ نے کہا کہ پاکستان کا مشرقی بازو علیحدہ ہوئے آج 43 سال مکمل ہو گئے ہیں اور آج یوم سقوط ڈھاکا ہے، اندرونی بغاوت کی وجہ سے 16 دسمبر تک پاک فوج ڈھاکا میں محصور ہو گئی۔